المدینة أن تهدم ․ رواه الطحاوى. (رواہ الطحاوي فی شرح معانی الآثار:(۴ /۱۹۴)، والبزار کما فی کشف الأستار (۲ /۵۴) ورجال الطحاوی رجال الصحیح
ترجمہ: حضرت عبد اللہ بن عمر رضى الله عنہما فرماتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے مدینہ کے قلعوں کو گرانے سے منع فرمایا۔
فائدہ: حدیث بالا سے مدینہ منورہ کے قلعوں کو گرانے کی ممانعت معلوم ہوئی اور اس حدیث سے مدینہ منورہ کے آثار کی حفاظت کرنا بھی مستنبط ہوتا ہے کیونکہ ان سے تاریخ اسلام وابستہ ہے۔
فضیلت نمبر۸5
مدینہ منورہ کی وادی عقیق مبارک وادی ہے
عن عمررضى الله عنه یقول سمعت النبي ﷺ بوادي العقیق یقول : (( أتاني اللیلة آت من ربي فقال صل في هذا الوادي المبارک وقل عمرة في حجة )) ․ رواه البخاري - ( رواہ البخاري :کتاب الحج باب قول النبی صلی اللہ علیہ وسلم العقیق واد مبارک(باب رقم ۱۵۳۴)
ترجمہ: حضرت عمر رضى الله عنہ نبی اکرم ﷺ کا ارشاد نقل کرتے ہیں وادیٴ عقیق کے بارے میں کہ گذشتہ رات میں میرے پاس میرے رب کی طرف سے
ایک آنے والا (فرشتہ)آیا اور اس نے کہا کہ آپ اس مبارک وادی میں نماز پڑھیےٴ، اور کہیےٴ کہ میں حج وعمرہ کا اکٹھا احرام باندھتا ہوں (یعنی حجِ قران کررہا