کاثواب عمرہ کے برابر ہے۔
فضیلت نمبر۳۲
صحابی رسول ﷺ کا فرمان کہ مجھے مسجد قباء میں نماز پڑھنا بیت المقدس میں نماز پڑھنے سے زیادہ پسند ہے
عن سعد بن أبی وقاص رضى الله عنه قال : لأَن أُصلي في مسجد قباء أحبُّ إِليَّ من أن أُصليَ فی بیت المقدس ․ رواه ابن ابي شيبة (رواہ ابن أبي شیبه في مصنفه: (۲ /۳۷۳) بإسنادٍ صحیح)
ترجمہ: حضرت سعد بن ابی وقاص ص کا فرمان ہے کہ کہ میں مسجد قباء میں نماز پڑھوں یہ مجھے اس سے زیادہ پسند ہے کہ میں بیت المقدس میں نماز پڑھوں۔
اور ایک روایت میں ہے کہ حضرت سعد رضى الله عنہ کا فرمان ہے کہ میں مسجد قباء میں دو رکعتیں پڑھوں یہ مجھے اس سے زیادہ پسند ہے کہ میں بیت المقدس دو مرتبہ جاوٴں۔( مصنف ابن ابی شیبة )