فضیلت نمبر۳6
مدینہ منورہ مکہ مکرمہ کی طرح رسولِ انور ﷺ کامحبوب شہر ہے یا اس سے بھی زیادہ محبوب ہے
عن عائشة رضي اللہ تعالی عنها قالت: قدمنا المدینة وهي وبیئة فاشتکی أبو بکر واشتکی بلال فلما رأی النبي ﷺ شکوی أصحابه قال: اللهم حبب إلینا المدینة کما حببت مکة أو أشد ، وصححها وبارك لنا فی صاعها ومدها وحول حماها إلی الجحفة ․ متفق علیهالبخاری کتاب الدعوات ، ومسلم کتاب الحج ، باب الترغیب فی سکنی المدینة والصبر علی لاوائہا رقم(۱۳۷۶) )
ترجمہ: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب ہم مدینہ آئے تو اسکی آب وہوا موافق (یعنی صحت والی )نہ تھی حضرت ابوبکر اورحضرت بلال رضی اللہ عنہما بیمار ہوگئے جب نبی اقدس ﷺ نے ان کی اس حالت کو دیکھا تو اللہ تعالیٰ سے یوں دعاکی ”اے اللہ مدینہ کو مکہ کی طرح ہمارے لئے محبوب بنادیجئے بلکہ اس سے بھی زیادہ اور اس کی آب وہواکوصحت والی بنا دیجئے اور اسکے صاع اور مدّ میں برکت عطا فرمایئے اور اسکے بخار کو جحفہ منتقل فرمادیجئے۔
وضاحت: جحفہ کی طرف بخار منتقل کرنے کی دعا اسلئے فرمائی کہ وہا ں یہود کی رہائش تھی.