فضیلت نمبر۷۰
رسول اللہ ﷺ کا مدینہ منورہ کے در و دیوار کو دیکھ کرشدتِ اشتیاق سے سواری تیز فرمالینا
عن أنس رضى الله عنه أن النبي ﷺ کان إذا قدم من سفر فنظر إلی جدرات المدینة أوضع راحلته وإن کان علی دابة حرکها من حبها ․ صحيح البخاری: ( رقم۱۸۸۶)، کتاب فضائل المدینة باب بلاترجمة الباب .
ترجمہ: حضرت انس رضى الله عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ جب کسی سفر سے واپس مدینہ تشریف لاتے تھے تو جیسے ہی آپ ﷺکی نظر مدینہ کے در ودیوار پر پڑتی تھی تو آپ ﷺ مدینہ سے محبت کی وجہ سے سواری کو تیز فرمالیتے تھے، (تاکہ جلدی مدینہ پہنچ جائیں)۔
فضیلت نمبر۷1
اللہ تعالیٰ نے مدینہ کا نام طابۃ رکھا ہے
عن جابر بن سمرة رضي الله عنه قال: سمعت رسول اللہ ﷺ یقول: إن اللہ تعالی سمی المدینة طابة ․ رواه مسلم صحيح مسلم : (حدیث نمبر ۴۹۱) ، کتاب الحج باب المدینةتنفی شرارھا.
ترجمہ: حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ