فضیلت نمبر۶2
اہل مدینہ کے ساتھ برائی کرنے والوں کے لئے سخت وعیدوں كا بيان
عن سعد بن أبي وقاص رضي الله عنه قال: سمعت النبی ﷺ یقول : لا یکید أهل المدینة أحد إلا انماع کما ینماع الملح فی الماء ․(رواہ البخاری :کتاب الحج باب فضائل المدینة (رقم۱۸۸۷)
ترجمہ: حضرت سعد بن ابی وقاص رضى الله عنہ فرماتے ہیں میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جو کوئی بھی مدینہ والوں کے ساتھ مکر کرے گا وہ ایسا گھل جائے گا جیسے پانی میں نمک گھل جاتا ہے۔وفی لفظ عندہ : ولا یرید أحد أهل المدینة بسوء إلا أذابه اللہ في النار ذوب الرصاص أو ذوب الملح فی الماء ․
اوربخاری کی دوسری روایت میں یوں بھی ہے کہ جو کوئی اہل مدینہ کے ساتھ برائی کرے گا اللہ تعالی اس کو آگ میں ایسا پگھلا دے گا جیسا سیسہ آگ میں پگھل جاتا ہے یا نمک پانی میں پگھل جاتا ہے۔وفی روایة مسلم : من أراد أهل المدینةبسوء أذابه الله کما یذوب الملح فی الماء . (صحیح مسلم : کتاب الحج باب من آراد باھل المدینة بسوء اذابہ اللہ(رقم ۱۴۸۷)