تربة أرضنا سے ساری زمین کی مٹی ہے اور یہ حدیث شریف میں نبی کریم ﷺ کا اعجاز علمی میں سے ہے ، موجودہ زمانہ میں اطباء کو تحقیق ہوئی ہے کہ مٹی میں جراثیم مارنے کی خاصیت ہے۔
فضیلت نمبر۸۹
مدینہ منورہ کی عجوہ کھجوراللہ تعالیٰ کے حکم سے جادو اور زہر سے تحفظ کا ذریعہ ہے
عن سعید بن أبي وقاص رضى الله عنه قال : قال رسول اللہ ﷺ : من تصبح کل یوم سبع تمرات عجوة لم یضره في ذلک الیوم سم ولا سحر ․ رواه البخارى رواہ البخاری باب الأطعمة ، (کتاب رقم ۵۴۴۵)، ومسلم: کتاب الأشربة/باب فضل المدینة، (رقم ۷ ۲۰۴)
ترجمہ: حضرت سعد بن ابی وقاص رضى الله عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص صبح (نہارمنہ) سات عجوہ کھجور کھالے،اس دن اُس کو نہ زہر نقصان پہچائے گانہ سحر۔ ( بخاری ومسلم )