فضیلت نمبر۱۸
مدینہ منورہ مہبط ِوحی ہے قرآن کریم کا بڑا حصہ اس میں نازل ہوا
نزول قرآن کریم کی ابتدأ مکۃ مکرمۃ میں جبل نور کے غارِ حراءٴ میں ہوئی، سورہٴ علق کی ابتدائی پانچ آیات نازل ہوئیں: {اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ (1) خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ (2) اقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ (3) الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ (4) عَلَّمَ الْإِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ (5) } [العلق: 1 - 6]
آنحضرت ﷺکی بعثت کے بعد آپ ﷺ کا قیام تیرہ سال مکہ مکرمہ میں رہا اور قرآن شریف نازل ہوتا رہا، اور جب آنحضرت ﷺ ہجرت فرماکر مدینہ منورہ تشریف لے آئے تو نزول قرآن کریم کا سلسلہ حیاتِ مبارکہ کے آخری ایام تک جاری رہا،آخری آیات جو نازل ہوئیں ان میں ایک یہ آیت بھی ہے :
{ وَاتَّقُوا يَوْمًا تُرْجَعُونَ فِيهِ إِلَى اللَّهِ ثُمَّ تُوَفَّى كُلُّ نَفْسٍ مَا كَسَبَتْ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ (281) } [البقرة: 281]
مدینہ منورہ کو یہ بڑی فضیلت حاصل ہے کہ قرآن کریم کا ایک بڑا حصہ اس میں نازل ہوا، مدینہ منورہ میں جو سورتیں نازل ہوئی ان کی تعداد تقریباً (۲۸) ہے: جن کے اسمائے مبارکہ یہ ہیں: البقرة ، آل عمران ، النساء ، المائدة ، الانفال ، التوبة ، الرعد ، الحج ، النور ، الاحزاب ، محمد (ﷺ) ، الفتح ، الحجرات ، الرحمن ، الحدید ، المجادلة ، الحشر ، الممتحنة ، الصف ، الجمعة ، المنافقون ، التغابن ، الطلاق ،