التحریم ، الانسان ، البینة ، الزلزلة ، النصر ۔
ان میں بعض سورتیں ایسی ہیں جو مدینہ منورہ میں نازل نہیں ہوئیں لیکن وہ حکماً مدنی ہیں جیسے سورة النصر کہ یہ حجۃ الوداع میں ایام منی میں نازل ہوئی لیکن اسکو مدنی سورتوں میں شمار کیا گیا ہے کیونکہ مدنی سورتوں کی راجح یہ تعریف ہے کہ جو ہجرت کے بعد نازل ہوئیں۔
باب دوم
مدینہ منورہ کے فضائل احادیث شریفہ کی روشنی میں
فضیلت نمبر۱۹
مسجد نبوی شریف میں ایک نماز کا ثواب ایک ہزار نمازوں سے افضل ہے
عن أبي هریرة رضى الله عنه أن النبی ﷺ قال : (( صلاة فی مسجدی هذاخیرمن ألف صلاةفیماسواه إلاالمسجدالحرام )).