کھائی تو اس نے اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لیا۔
وعنه رضى الله عنه قال قال رسول اللہ ﷺ : ((لایحلف أحد عند منبری هذا علی یمین آثمة ولو على سواك أخضر إلا تبوأ مقعده من النار أو وجبت له النار )) ․ رواه أبو داود رواہ أبو داودکتاب الإیمان( رقم ۳۲۴۶)، والحاکم (۴ / ۲۹۶)وصححہ ووافقہ الذهبی
ترجمہ: حضرت جابر رضى الله عنہ سے ایک اور روایت میں رسول انور صلی اللہ علیہ وسلم کا اشاد منقول ہے کہ جس نے میرے منبر کے پاس جھوٹی قسم کھائی چاہے ایک (معمولی چیز) سبز مسواک کے بارے میں ہو تو اس نے اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لیا، یا (یوں فرمایا) کہ اس پر جہنم واجب ہوگئی۔
فضیلت نمبر۳۰
ستونِ مصحف شریف کے پاس نماز پڑھنے كا اہتمام كرنا
عن یزید بن أبی عبید قال: کنت آتی مع سلمة بن الأکوع فیصلی عند الأسطوانة التی عند المصحف فقلت: یا أبا مسلم أراك تتحری الصلاة عند هذہ الأسطوانة ، قال: فإنی رأیت النبی ﷺ یتحری الصلاة عندها ․ متفق علیهصحیح البخاری (رقم ۵۰۲) کتاب الصلاة، مسلم (رقم۵۰۹) کتاب الصلاة، باب منع المار بین یدی المصلی) ۔
ترجمہ: یزید بن ابی عبید فرماتے ہیں کہ میں سلمہ بن الاکوع رضی اللہ عنہ کے پاس آتا رہتا تھا، اور وہ ستونِ مصحف کے پاس نماز پڑھتے تھے تو اس پر میں نے ان سے