آئی بلکہ اس سے مراد یہ ہے کہ ہمارا حال بدل گیا رسول اللہﷺ کی وفات کی وجہ سے ہم نے اپنے دلوں میں ان انوارِ صفا ء اور رقت ِ قلبی اور الفت میں کمی محسوس کی وحی کے انقطاع کی وجہ سے اور آپﷺ کی صحبت باقی نہ رہنے کی وجہ سے۔(أنظر مرقاة المفاتیح شرح مشکاة ( ۱۱/۱۰۹)
فضیلت نمبر38،۳۹،۴۰،۴۱
مدینہ منورہ قبۃ الإسلام ،ایمان کا گھر ، ہجرت کی زمین اور حلال اور حرام کا مرکز ہے
عن أبي هریرة - رضى الله عنه - قال قال رسول اللہ ﷺ : ((المدینة قبة الإسلام ، ودار الإیمان ، وأرض الهجرة ، ومبوأالحلال والحرام )) ․ رواہ الطبرانی ․ (المعجم الأوسط (ج ۵ /ص۳۸۰)، وقال الہیثمی وفیہ عیسی بن مینا قالون وحدیثہ حسن وبقیة رجالہ ثقات مجمع الزوائد (ج۳ /ص۲۹۸)
ترجمہ: حضرت ابو ہریرہ رضى الله عنہ رسول اللہ ﷺ کا ارشاد نقل کرتے ہیں کہ مدینہ اسلام کا قبہ ہے، اور ایمان کاگھرہے، اور ہجرت کی سرزمین ہے اور حلال وحرام کا مرکزہے۔