رحمۃاللہ علیہ خلاف توقع کافی مہمانوں کو ساتھ لے آتے تھے اور گھر میں جو کھانا تیار ہوتا تھا بظاہروہ کھانا ان مہمانوں کی تعداد کے بنسبت بہت کم ہوتا تھا لیکن اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایسی برکت ہوتی تھی کہ سب سیر ہوکر کھا لیا کرتے تھے اور بچ بھی جاتا تھا ۔وللہ الحمد و صلی اللہ علی حبیبه و مصطفاہ وعلی آله و أصحابه وبارك وسلم
فضیلت نمبر۴4
رسول کریم ﷺ نے مدینہ منورہ کی حرمت بیان فرماتے ہوئے اس کے حدودِ اربعہ کی بھی تعیین فرمائی
عن أنس بن مالك رضى الله عنه قال : خرجت مع رسول اللہ ﷺ إلی خیبر أخدمه فلما قدم النبی ﷺ راجعاً وبدا له أحدقال : هذاجبل یحبنا ونحبه ، ثم أشار بیدہ إلی المدینة قال : اللهم إنی أحرم ما بین لابتیها کتحریم مکة ، اللهم بارك لنا فی صاعنا ومدنا ․
ترجمہ: حضرت انس بن مالک رضى الله عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں رسول اکرم ﷺ کی خدمت کے لئے خیبر کے سفر میں آپ ﷺ کے ساتھ آپ ﷺ کی خدمت کے لئے نکلا، جب نبی اکرم ﷺ واپس تشریف لائے اور آپ ﷺ کو احد نظر آیا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا : یہ احد پہاڑ ہے یہ ہم سے محبت کرتا ہے ، اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں ، پھر آپ ﷺ نے اپنے دست