مِنْبَرِي رَوَاتِبُ فِي الجَنَّةِ )) ․ رواه احمد - ( رواہ أحمد (ج۶ /ص۲۸۹)،والنسائی فی السنن الکبری (ج۲ /ص۳۵) ، وابن حبان (ج ۹ /ص۶۴) ، وأبو یعلی (ج ۱۲ /ص۴۰۹) بإسنادٍ صحیح )
ترجمہ: حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ میرے منبر کے پائے جنت میں دائمی رہیں گے۔
فضیلت نمبر۲۸
رسول اللہ ﷺکا اپنے منبر سے اپنے حوضِ کوثر کو دیکھنا
عن عقبة بن عامر رضى الله عنه أن النبی ﷺ خرج یوماً فصلی علی أهل أحد صلاته علی المیت ثم انصرف إلی المنبر فقال: إنی فرط لکم وأنا شهید علیکم وإني واللہ لأنظر إلی حوضی الآن وإنی أعطیت مفاتیح خزائن الأرض أو مفاتیح الأرض وإني واللہ ما أخاف علیکم أن تشرکوا بعدي ولکن أخاف علیکم أن تنافسوا فیها . رواه البخاري ( رواہ البخاری رقم (۱۳۴۴)، کتاب الجنائز، باب الصلاة علی الشہید)
ترجمہ: حضرت عقبہ بن عامررضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک روز تشریف لائے اور اُحد کے شہداء پر اس طرح نماز جنازہ پڑھی جس طرح میت کی نماز جنازہ پڑھی جاتی ہے پھر آپ ﷺ منبر کی طرف تشریف لے گئے اور فرمایا کہ میں حوض پر تم سے پہلے پہنچنے والا ہوں اور میں تم پر گواہ رہونگا اور بخدا میں اس وقت اپنے حوض کو دیکھ رہا ہوں اور مجھے زمین کے خزانوں کی چابیاں