أنقاب المدینة ملائکة لا یدخلها الطاعون ولاالدجال )) ․ متفق علیه ․(صحیح بخاری کتاب فضائل المدینة،باب لایدخل الدجال الجنة (رقم۱۸۸۰)، مسلم کتاب الحج ،باب صیانةالمدینةمن دخول الطاعون والدجال الیہا(رقم ۱۳۷۹)
ترجمہ: حضرت ابو ہریرہ رضى الله عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ مدینہ کے پہاڑی راستوں پر فرشتے حفاظت کیلئے مقرر ہیں، جن کی وجہ سے نہ تو طاعون مدینہ میں داخل ہوسکتاہے اور نہ دجال داخل ہوسکے گا۔
وعن أنس بن مالك رضي الله عنه عن النبي ﷺ قال :المدینة یأ تیها الدجال فیجد الملائکة یحرسونها فلا یقربها الدجال․ قال : ولا الطاعون إن شاء اللہ . رواه البخاري ((بخاری باب رقم ۷۴۷۳ کتاب الفتن،باب لایدخل الدجال المدینة)
ترجمہ: حضرت انس رضى الله عنہ کی روایت میں ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ دجال مدینہ کی طرف آئے گا لیکن وہاں فرشتوں کو حفاظت پر مامور پاکر مدینہ کے اندر نہیں آسکے گا، او ر ان شاء اللہ طاعون بھی نہیں آسکے گا۔
فضیلت نمبر۵4
مدینہ منورہ میں دجال کا رعب بھی داخل نہیں ہوگا
عن أبي بکرة -رضي الله عنه - عن النبي ﷺ قال: لا یدخل المدینة رعب المسیح الدجال لها یومئذ سبعة أبواب علی کل باب ملکان ․رواہ البخاریبخاري:کتاب فضائل المدینہ( باب لا یدخل الدجال المدینہ رقم ۱۸۷۹