اُ س فضیلت سے جس سے علماء فیض یاب ہیں،کہ دنیا میں اُن کے علم وعمل سے لوگوں کوفیض پہنچتاہے،ان کی مدح وستائش ہوتی ہے ، اور آخرت میں اُن اہل علم وعمل حضرات کے لئے بلند درجات ومقامات اللہ تعالی کی طرف سے دیئے جائیں گے ۔ پس جو شخص مسجد نبوی شریف میں آکر بھی مستفید نہ ہو باوجود یکہ خیر اسکے سامنے ہو تو اسکی مثال ایسی ہے کہ کسی دوسرے کے عمدہ سامان کی طرف دیکھ رہا ہو اور اس سامان سے فائدہ اٹھانے سے محروم ہو۔
فائدہ: جو شخص مسجد نبوی شریف میں نماز پڑھنے آئے اسکو چاہیئے کہ مسجد نبوی شریف میں تعلم وتعلیم کی نیت سے بھی آئے۔ تاكہ اس كو نمازكے ثواب کے ساتھ ساتھ مذکورہ بالا فضیلت بھی حاصل ہو جائے۔
فضیلت نمبر۲۷
منبر ِرسول ﷺکی فضیلت
عن أبي هریرة رضى الله عنه أن النبي ﷺ قال: (( منبری هذا علی ترعة من ترع الجنة )) . (رواہ أحمد: (ج ۲ /ص۴۰۱) والبیهقی في السنن الکبری(ج ۵ /ص۲۴۷)، وغیرهما برجال الصحیح)
ترجمہ: حضرت ابو ہریرہ رضى الله عنہ رسول اکرم ﷺ کا ارشاد نقل کرتے ہیں کہ میرا یہ منبر جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازے پر ہوگا.
وعن أم سلمة رضی اللہ عنها أنّ النبی ﷺ قال : (( إنّ قَوَائِمَ