احد کے موقع پر مدینہ سے باہر نکلے تو کچھ لوگ (منافقین) واپس آگئے ، اس پر صحابہ کی ایک جماعت نے کہا کہ ہم ان (منافقین) کو قتل کردیں گے ، صحابہ کی دوسر ی جماعت نے کہا ان کو قتل نہ کریں،اس پر قرآن پاک کی آیت: فما لكم في المنافقين فئتين نازل ہوئی، اس پر نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا مدینہ( خود ہی) برے لوگوں کو نکال دے گا جس طرح بھٹی لو ہے کے زنگ (میل) کو دورکردیتی ہے۔
فضیلت نمبر۴9
مدینہ منورہ کی سکونت اختیار کرنا دنیا کے سبز وشاداب شہروں میں رہنےسےبہترہے
عن سفیان بن أبی زهیر رضى الله عنه قال قال رسول اللہ ﷺ تفتح الشام فیخرج من المدینة قوم بأهلیهم یبسون والمدینة خیر لهم لوکانوا یعلمون ، ثم تفتح الیمن فیخرج من المدینة قوم بأهلیهم یبسون والمدینة خیر لهم لوکانوا یعلمون ثم تفتح العراق فیخرج من المدینة قوم بأهلیهم یبسون والمدینة خیر لهم لو کانوا یعلمون ․ رواه البخارى ومسلم (صحیح البخاری (کتاب الحج باب فضل المدینة رقم۱۳۸۹)،
ترجمہ: حضرت سفیان بن ابوزہیررضى الله عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ شام فتح ہوگا ، تو مدینہ سے کچھ لوگ اپنے اہل وعیال کو