نحمدہ ونصلي ونسلم علی رسوله الکریم
فضیلت نمبر۱
مدینہ منورہ سچائی کا مرکز ہے
اللہ تبارک و تعالیٰ کا ارشادہے: {رَبِّ أَدْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ وَأَخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَدُنْكَ سُلْطَانًا نَصِيرًا} [الإسراء: 80]
ترجمہ: اورآپ یوں دعا کیجئے کہ اے رب مجھے ایسی جگہ داخل کیجئے جو خوبی کی جگہ ہو، اور مجھے خوبی کے ساتھ نکالئے،اور میرے لئے اپنے پاس سے ایسا غلبہ عطافرمایئے جس کے ساتھ مدد ہو ۔
تشریح: امام احمد رحمہ اللہ نے حضرت عبد اللہ ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ: نبی اکرم ﷺ مکہ مکرمہ میں مقیم تھے کہ آپ ﷺ کو ہجرت کا حکم دیاگیا اللہ تعالیٰ نے مذکورہ بالا آیت (اس موقع پر) نازل فرمائی۔
حضرت حسن بصری رحمہ اللہ مذکورہ بالا آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ جب کفارِ مکہ نے رسول اکرم ﷺ کے بارے میں مشورہ کیا کہ آپ کو قتل کردیں یا جلا وطن کردیں یانظر بند کردیں ۔ اور اللہ پاک نے اہل مکہ سے قتال کا ارادہ فرمایا تو اپنے پیغمبر ﷺ کو مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کیلے دعا کرنے کا حکم فرمایا، یعنی اسی مذکورہ بالا آیت کے ذریعہ۔
مشہور مفسر حضرت قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس آیت میں