فضیلت نمبر۶1
سفر سے واپسی پر مدینہ منورہ پہنچنے کے بعد گھر جانے سے پہلے مسجد نبوی شریف میں دورکعت ادا کرنا
عن مسلم بن اسلم أخي بني الحارث بن الخزرج قال : قال لنا رسول الله ﷺ : من هبط منکم إلی هذہ القریة فلا یرجعنَّ إلی أهله حتی یرکع رکعتین فی هذا المسجد ثم یرجع إلی أهله رواه الطبرانى (رواہ الطبرانی فی الکبیر (۱۹ /۴۳۵ رقم : ۱۰۵۵) ، وأبو نعیم وإسنادہ حسن)
ترجمہ: حضرت مسلم بن اسلم رضى ا لله عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہم سے فرمایا کہ تم میں سے جو اس بستی میں جائے سو ہر گز نہ لوٹے اپنے گھر والوں طرف ، جب تک کہ دو رکعت نہ پڑھ لے اس مسجد (مسجد نبوی شریف) میں پھر اپنے گھر والوں کی طرف لوٹے۔( طبرانى شریف)
فائدہ: (( فی هذا المسجد )) سے مراد بظاہر مسجد نبوی شریف ہے۔