فضیلت نمبر۶3
اہل مدينہ كا مقام كہ جس نے اہل مدینہ کوڈرایا گویا اس نے نبی کریم ﷺ کے دل کو ڈرایا
وعن جابر بن عبد اللہ رضى الله عنه : قال سمعت رسول اللہ ﷺ یقول : ((من أخاف أهل المدینة فقد أخاف مابین جني))رواہ الإمام أحمد بإسناد صحیح (مسند أحمد/مسند جابر بن عبد اللہ رقم ۱۴۸۶۰، مصنف ابن أبی شیبة رقم/۲۳۴۲۷)
ترجمہ: حضرت جابر رضى الله عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کا ارشاد سنا ہے کہ جس نے اہل مدینہ کو ڈرایا تواس نے اس کو ڈرایا جو میرے دونوں پہلووں کے درمیان میں ہے،(یعنی میرے دل کو ڈرایا)۔
فضیلت نمبر۶4
مدینہ طیبہ میں سب سے بڑے عالم ہونے کی بشارت
عن أبي هریرة - رضى الله عنه - قال : قال رسول اللہ ﷺ : ((یوشك الناس أن یضربوا أکباد الإبل فلا یجدون عالماً أعلم