أحدجبل یحبنا ونحبه ․ رواہ البخارى . (صحيح البخاري:کتاب المغازی، باب نزول النبی صلی الله علیه وسلم الحجر رقم (۷۴۷۳)
ترجمہ:حضرت ابو حمیدرضی الله عنہ فرماتے ہیں کہ ہم غزوہٴ تبوک سے واپس مدینہ لوٹ کرآرہے تھے، جب مدینہ کے قریب پہنچے تو آپ ﷺ نے فرمایایہ طابہ ہےیہ جبل احد ہے جو ہم سے محبت کرتاہے اور ہم اس سےمحبت کرتے ہیں۔
فضیلت نمبر۵9
نبی اکرم ﷺ کی تشریف آوری پر احدپہاڑ کا خوشى میں جنبش کرنا
عن أنس بن مالك رضي الله عنه قال: صعد النبيﷺ أُحداً ومعه أبو بکر وعمر وعثمان فرجف بهم فضربه برجله وقال: أثبت یا أحد فما علیك إلا نبي أو صدیق أو شهیدان ․ رواہ البخاری (صحيح البخاري کتاب المناقب باب مناقب عمربن الخطاب رقم (۳۴۸۳)
ترجمہ: حضرت انس رضی الله عنہ کی روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ احد پہاڑ کے او پر تشریف لے گئے، اور آپ ﷺ کے ساتھ حضرت ابوبکر، حضرت عمر اور حضرت عثمان رضى الله عنهم بهى تھے،تو احد پہاڑ نے جنبش کی، آپ ﷺ نے پہاڑ پر اپنا پاؤں مبارک مار کر فرمایا کہ ٹھیرجا تیرے اوپر (اس وقت) ایک نبی،