ہوں)
فائدہ: وادیٴ عقیق مدینہ منورہ کی مبارک وادیوں میں سے ہے، جوکہ مدینہ منورہ کی مغربی جہت پر ہے ۔
فضیلت نمبر۸۶
مدینہ منورہ کی وادیٴ بطحان کی فضیلت
عن عائشة رضي اللہ تعالی عنها عن النبي ﷺ قال: بطحان علی ترعة من ترع الجنة ․ رواه البخاري في الكبير رواہ البخاری فی الکبیر (۲/۵۱) والبزار کما فی کشف الأستار ۲/۵۸، والحدیث حسن بمجموع طرقہ ، انظر سلسلة الأحادیث الصحیحة (۲۴۱۱)
ترجمہ: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم ﷺ کا ارشاد نقل کرتی ہیں کہ وادی بطحان جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ پر ہوگا۔
تشریح: ترعۃ کے معنی دروازہ اور اونچی جگہ باغ کے آتے ہیں ، ترعہ کی دونوں تفسیریں کی گئی ہیں،، بہر حال مدینہ منور کی وادی بطحان کی یہ بڑی فضیلت ہے کہ جنت کے دروازہ پر ہوگی ،یا جنت کے باغات میں سے ایک باغ ہوگی ۔ والحمد للہ