تک پہنچیں گے تو اپنے منہ کے بل گر جائیں گے۔
تشریح: شارح بخارى علامہ كرمانى رحمہ الله فرماتے ہیں کہ یہ قرب قیامت وقوع پذیر ہوگا۔ شرح الکرمانی للبخاری ج ۸/ 65 . طبعة مصرية.
حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ نے مهلب رحمۃ اللہ علیہ سے نقل کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ اس حدیث سے معلوم ہے کہ مدینہ(قرب) قیامت تک لوگوں کا مسکن (رہائش گاہ) رہے گا ۔ والله تعالى اعلم
فضیلت نمبر۹۸
مدینہ منورہ کے راستوں پر ملائکہ کا پہرہ ہے
عن أبي هریرة رضى الله عنه قال قال رسول اللہ ﷺعلی أنقاب المدینة ملائکة لا یدخلها الطاعون ولا الدجال ․ رواہ البخاری :کتاب فضائل المدینة ،باب لاید خل الدجال المدینة ( رقم ۱۸۸۰)
ترجمہ:حضرت ابو ہریرہ رضى الله عنہ رسول اللہ ﷺ کا ارشادنقل کرتے ہیں کہ مدینہ کے داخل ہونے کی جگہوں پر فرشتے متعین ہیں، جس کی وجہ سے مدینہ میں نہ طاعون آئیگا اور نہ دجال داخل ہوگا۔