فضیلت نمبر۹۲
اللہ تعالی کے حکم سے مدینہ کی عجوہ کھجور ہرمرض سے حفاظت کا ذریعہ ہے
عن سعد بن أبي وقاص رضى الله عنه قال: قال رسول الله ﷺ:من أکل سبع تمرات عجوة من لابتی المدینة علی الریق لم یضرہ یومه ذلك شیء حتی یمسي ․ رواه الإمام أحمد ( رواہ الإمام أحمد بإسناد صحیح : (۱ /۱۶۸) طبعة قدیمة)
ترجمہ:حضرت سعد بن ابی وقاص رضى الله عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص صبح کے وقت سات عجوہ کھجوریں کھالے اسے اس دن شام تک کچھ ضرر نہیں پہنچے گا۔
فضیلت نمبر۹۳
مہاجرین اور انصارمدینہ میں مؤاخاة (بھائی چارہ کی فضا)
عن أنس رضي الله عنه قال: حالف النبي ﷺ بین الأنصار وقریش في داري التی بالمدینة وقنت شهراً یدعو علی أحیاء من بني سلیم ․ رواہ البخاری (رواہ البخاری :کتاب الاعتصام، باب ماذکرالنبی صلی اللہ علیہ وسلم وحض علی اتفاق اھل العلم (رقم ۳۴۱ ۷)