ترجمہ: حضرت ابو رافع رضى الله عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے حکم فرمایا کہ مدینہ سے دینِ اسلام کے علاوہ دیگر تمام دینوں کو نکال دیا جائے ۔
تشریح: مدینہ منورہ خاتم الانبیاء ﷺ کا مبارک شہر ہے بلد اسلام ہے مهبطِ وحی ہے اسی شہر سے پورے عالم میں اسلام پھیلا اور اس شہر میں سب سے پہلے اسلامی حکومت قائم ہوئی اسلام کا سلسلہ جاری ہوا تو ایسے مبارک شہر میں دین اسلام کے علاوہ کسی اور دین کی کیونکر گنجائش ہوسکتی ہے۔
فضیلت نمبر۷۷،78
مدینہ منورہ میں قتال كى حرمت اور درخت كاٹنے کابیان
عن أبي سعید الخدري رضى الله عنه في حدیث طویل عن النبی ﷺ قال : اللهم إن إبراهیم حرم مکة فجعلها حَرَماً وإنی حرمت المدینة حراماً ما بین مأزمیها أن لا یهراق فیها دم ، ولا یحمل فیها سلاح لقتال ولا تخبط فیها شجرة إلا لعلف ․․․الحدیث . رواه مسلم (رواہ مسلم : کتاب الحج، باب الترغیب فی سکنی المدینة( حدیث ۱۳۷۴)
ترجمہ: حضرت ابو سعید خدری رضى الله عنہ ایک طویل حدیث میں نبی اکرم ﷺ کا ارشاد نقل کرتے ہیں کہ اے اللہ بے شک ابراہیم(علیہ السلام )نے مکہ کو حرم قرار دیا اور میں مدینہ کو حرم قرار دیتا ہوں، اس میں خون نہ بہایا جائے، اور