رضى الله عنہ کی اولاد میں سے ہیں دونوں ہیں۔
فضیلت نمبر۶5
مدینہ منورہ محفوظ قلعہ ہے
عن جابر بن عبد اللہ رضى الله عنه أن رسو ل اللہ ﷺ قال : ((رأیت کأنی فی درع حصینة ، ورأیت بقراً منحرة ، فأولت أن الدرع الحصینة المدینة، وأن البقرة نفر واللہ خیر )) ․ رواه الامام احمد . ( مسند الإمام أحمد ( ۳ /۳۵۱) باسناد صحیح )
ترجمہ:حضرت جابر بن عبد اللہ رضى الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ :میں نے دیکھا کہ میں ایک مضبوط قلعہ میں ہوں ، اور میں نے ذبح شدہ گائے دیکھی ،تو میں نے مضبوط قلعہ کی تعبیر مدینہ کردی ،اور بقر سے مراد جماعت ہے ، اور اللہ بہتر ہی فرمانے والے ہیں۔
فائدہ:اس حدیث شریف سے کئی باتیں معلوم ہوئیں ،ایک یہ کہ مدینہ منورہ محفوظ قلعہ ہے، یعنی اسمیں رہنا فتنوں سے، تکالیف سےمحفوظ رہنے کاباعث ہے۔
دوم یہ کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جو مذبوحہ گائے دیکھی اس میں اس