فضیلت نمبر۱۰۲،۱۰۳،۱۰۴،۱۰۵،۱۰۶،۱۰۷
مدینہ منورہ دار الھجرت ، دارالسنۃ اور دارالسلامہ ہے، اور اہل فقہ کا مرکز ہے اور شریف لوگوں کی قیام گاہ ہے اورعقلمند اور اچھی رائے رکھنے والوں کی بستی ہے
عن عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنهما : أن عبد الرحمن بن عوف رجع إلی أهله وهو بمنی في آخر حجة حجها عمر فوجدني فقال عبد الرحمن فقلت یا أمیر المؤمنین إن الموسم یجمع رعاء الناس وغوغاء هم ، وإني أری أن تمهل حتی تقدم المدینة فإنها دار الهجرة والسنةوالسلامة وتخلص لأهل الفقه وأشراف الناس وذوي رأیهم قال عمر ․ لأقومن في أول مقام أقومه بالمدینة ․ رواه البخاري (رواه البخاری :کتاب مناقب الأنصار باب مقدم النبي ﷺ وأصحابه المدینة، (رقم ۳۹۲۸ )
ترجمہ: حضرت عبد اللہ بن عباس رضى الله عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن عوف رضى الله عنہ اپنے گھر والوں کے پاس منٰی میں جارہے تھے اور اس وقت وہ حضرت عمر رضى الله عنہ کے ساتھ ان کے آخری حج میں منیٰ میں مقیم تھے تو میں انہیں راستہ میں مل گیا، انہوں نے مجھ سے کہا کہ (حضرت عمر نے لوگوں کے سامنے موسمِ حج میں بیعت اورامارت کے سلسلہ میں کچھ اہم بات