فضیلت نمبر۹۰
مدینہ منورہ کی کھجور‘‘ عجوة العالیۃ’’ میں اللہ تعالیٰ کے حکم سےشفاء ہے
عن عائشة رضي اللہ تعالی عنها أن رسول اللہ ﷺ قال: إن في عجوة العالیة شفاء أو إنها تریاق أول البکرة ․ رواه مسلم رواہ مسلم (الکتاب والباب السابقان، (رقم ۴۸۲۰ )
ترجمہ: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایاکہ مدینہ کی عجوہٴ عالیہ میں شفاء ہے یا یوں فرمایا کہ یہ تریاق ہے صبح نہار منہ استعمال کرنے میں۔
وضاحت: مدینہ طیبہ میں عجوة العالیہ کے باغات مسجد قباء کے آگے جا کر یعنی قبلہ رخ جا کر مشرقی جانب میں ہیں ابھی بھی بعض باغات موجود ہیں جن کی عجوة کو عجوة العالیہ کہا جاتا ہے.
فضیلت نمبر۹۱
عجوہ بحکم الھی دل کے امراض کیلئے باعث شفاء ہےاور حکم الٰہی سے دل کی بندشدہ شریانوں کو کھولنے کا باعث ہے
عن سعدرضى الله عنه قال:مرضت مرضاً أتاني رسول اللہ ﷺ یعودني فوضع یدہ بین ثدیي حتی وجدت بردها علی فؤادي