کہا: اے ابو مسلم کیا بات ہے کہ آپ اس ستون کے پاس نماز پڑھنے کا اہتمام کرتے ہیں، تو فرمانے لگے اس لئے کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کے پاس نماز پڑھنے کا اہتمام کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
فائدہ: یہ ستون محراب کی داہنی طرف ہے اور اس سے متصل ہے۔
فضیلت نمبر۳۱
مسجد قباء میں نماز کا ثواب عمرہ کے برابر ہے
عن سهل بن حنیف رضى الله عنه قال قال رسول اللہ ﷺ : (( من تطهر في بیته ثم أتی مسجد قباء فصلی فیه صلاة کان له أجر عمرة )) رواه ابن ماجهرواہ ابن ماجہ: (رقم ۱۴۱۲) ،باب ماجاء فی الصلاة فی مسجد قباء) بإسناد صحیح
ترجمہ: حضرت سہل بن حُنَیْف رضى الله عنہ رسول اللہ ﷺ کا ارشاد نقل کرتے ہیں کہ جس نے اپنے گھر اچھی طرح وضو کیا اور مسجد قبا میں آکر نماز پڑھی تو اس کےلئے عمرہ کاثواب ہے۔
وعن أُسید بن ظهیر الأنصاري رضي اللہ عنهما عن النبی ﷺ
قال : (( الصلاة في مسجد قباء کعمرة )) ․ رواه الترمذي (رواہ الترمذي کتاب الصلاة،باب ابواب الاذان(۲ /۱۴۶)،رقم (۳۲۴)،وغیرہ وهوحدیث حسن)
ترجمہ: اسيد بن ظهير انصاری رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : مسجد قباء میں نماز