پر ہوتے ہیں۔اور پھر وہاں دوسرے مسالک کے لوگ بھی ہوں گے؟وہی نوعیت یہاں بھی ہے۔تعجب ہے کہ جناب ندیم الواجدی صاحب مطمئن کیسے ہو گئے؟اِس کے برعکس جنااب احمد خضر شاہ مسعودی نے صحت سے قریب جواب دیا۔سوال،جواب درج ذیل ہے:
س:برج کورس کی افادیت کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟
ج:فی نفسہ یہ تصور بہت مناسب ہے ،البتہ ڈائرکٹر پروفیسر راشد شاز کی فکر وخیالات سے ہمیں بالکل بھی اتفاق نہیں ہے۔اُن
کے افکار محض تفردات کے خانہ میں نہیں آتے؛بلکہ اس سے بھی بہت آگے بڑھے ہو ئے ہیں جن کو انحراف کہا جا سکتا ہے۔
س:لیکن اگر اِس بات کی ضمانت مو جود ہو کہ ڈا کٹر شاز طلبہ کی فکر کو بدنے کی کوشش نہیں کرتے،تو آپ فی نفسہ اس کورس کو سپورٹ کریں گے؟
ج: اگر شاز صاحب کا کردار محدود بھی ہو،تب بھی اپنا اثر ضرور ڈالے گا۔گھر میں ایک بچہ اپنے باپ کو دیکھ کر
خود ہی اثر قبول کرتا ہے،اگر اُس سے زبان سے نہ کہا جا ئے،تب بھی۔ (افکار ملی،مئی۲۰۱۶ء ص۴۱) ۔