چاہئیں۔لیکن قرآنی آیات سے تفسیری استنباط کے وقت اُن مواقع کا بیان القرآن سے مقابلہ ضرور کریںاس کے بعد وہ دو کام اور کریں:
(۱)ایک تو پروفیسرمحمد حسن عسکری کی کتاب ’’جدیدیت‘‘،ڈاکٹر ظفر حسن کی کتاب’’سر سید احمد خاں اور حالی کا نظریۂ فطرت‘‘مولانا عبد الباری ندوی کی کتاب ’’مذہب و سائنس‘‘حکیم ا الامت حضرت تھانویؒ کی کتاب ’’درایۃ العصمۃ‘‘ہر سہ حصص ،’’الانتباہات المفیدۃ عن الاشتباہات الجدیدۃ‘‘،اور’’ التقصیر فی التفسیر‘‘کا مطا لعہ کریں۔
(۲)دوسرے سائنس اور مغربی فلسفہ کامطالعہ کریں۔اِس کے بعد امام قاسم نا نوتویؒ اور حضرت تھانویؒ کے بیان کردہ بعض فکری مسائل کو جانچیں۔
اِس مشورہ پر عمل، اگر کر لیا جا ئے،تواُن کو اندازہ ہو جا ئے گا کہ درسیات میں تبدیلی کا،اُن کا مشورہ ؛گویا خود اپنے پیروں پر کلہاڑی مارنے کی تجویز،اور جس ڈال پر بیٹھے ہیں،اُسی ڈال کو کاٹنے کے عمل کے مترادف ہے۔اورمسئلوں کے جانچنے کی جو بات ہم نے کہی ہے،اُس کا ایک نمونہ ہم خود پیش کیے دیتے ہیں،اِسی پر جتنے مسئلے جی چاہے،قیاس کر لیے جائیں اور پرکھ کر دیکھ لیے جائیں۔امید ہے کہ ہر موقع پر نتیجہ یہی برآمد ہو گا کہ جدید فلسفہ،جدید سائنس،جدید علوم سے خواہ کچھ منافع و اطلاعات حاصل ہو جائیں،اکتشافات وتحقیقات کے محیر العقول کارنامے انجام پائیں،الیکٹران و پروٹان کی محض مثبت و منفی تبدیلی سے،جذب و دفع کے محض کمی و کیفی ہیرا پھیری سے انا آتِیْکَ بہ قبلَ انْ یَّرْتَدَّ طَرْفک جیسے واقعات کا ظہورجناتوں کے بجائے سائنس دانوں کے اِشارات سے ہو نے لگے ؛مگر افکار کے تحفظ میں وہ بالکل بے بس ہیں؛بلکہ الٹے عقائد کے فساد وبگاڑ میں معین و مددگار۔
(۲)چند مسئلوں کو جانچنے کی تجویز
اس موقع پر ایسے مسائل جنہیں سائنس،علوم جدیدہ اور سماجی ، تمدنی و تہذیبی قواعد نے پیدا کیے،اور اُن کے جواب علوم میزانیہ،معقولات اور فلسفہ سے ہی دیے جا سکتے ہیں، اور سوائے اہلِ حق کے ،اُن کے جواب کسی کے پاس ہیں بھی نہیں،اُن میں سے ہم صرف ایک مسئلہ کا ذکر کرتے ہیں جو دور جمہوریت کا سب سے حساس مسئلہ ہے اور یہ جواب اُسی عبقری کے قلم سے ہوگا جس نے’’ درس نظامی کی بگڑی ہوئی صورت‘‘والے نصاب کا اجرا فرما یا تھا،اور نتیجہ قارئین پر چھوڑتے ہیں کہ وہ یہ فیصلہ کریں کہ جواب میں جو اصول اختیار کیے گئے ہیں، اُن کی اِطلاقی حیثیت دیکھنے کے بعد بتائیں،کہ آیا وہ حالتِ اضطراری کے ہیں،یا مستحکم رہنے والے ہیں،اور آیا سائنس اِن کا بدل بن سکتی ہے؟