راہ سے ڈھیلا و پتھر ہٹا دینا: ایک حدیث شریف میں آیا ہے کہ ایک شخص چلا جارہا تھا، راہ میں کوئی خار دار شاخ پڑی دیکھی اس کو ہٹا دیا تھا کہ چلنے والوں کو تکلیف نہ پہنچے، اللہ نے اس کی قدر کی، اس کو بخش دیا۔ (شیخین ؒ کی حدیث میں اس کو تمام شعب الایمان میں ادنیٰ فرمایا ہے، اور اسی پر بفضلہ تعالیٰ خاتمہ ہوگیا شعب الایمان کے بیان کا)۔
دُعا و شکر: یا الٰہی! صدقہ اپنے حبیبﷺ کا کہ اس رسالے کو جس طرح اپنے فضل سے اِتمام کو پہنچایا اسی طرح شرفِ قبولیت سے مشرف بھی فرمایئے اور مسلمانوں کے حق میں اس کو مفید و نافع کیجیے کہ اس کو سمجھ کر اور عمل کرکے اپنے ایمان کو کامل بناویں اور سب کے طفیل وبرکت سے اس ناکارہ کو ایمانِ کامل بخش کر اس رسالے کو وسیلۂ نجات و ذریعہ اپنے قرب و رضامندی کا کیجیے۔
ایں دُعا از من و از جملہ جہاں آمین باد
بحمد اللّٰہ سبحانہ وتعالٰی قد وقع الفراغ من تسویدھا، الذي ھو تبییضھا لخمس عشر خلون من شھر اللّٰہ المحرم الحرام، یوم الخمیس ۱۳۱۵ من الھجرۃ، ببلدۃ الکانـفور مدرسۃ جامـع العلوم الملحقۃ بجامع البامدۃ۔ صانھما اللّٰہ تعالٰی عن النصب و الھموم۔ ربنا تقبل منّا إنک أنت السمیع العلیم، وتب علینا إنک أنت التواب الرحیم، ولا تؤاخذنـا إن نسینا أو أخطأنـا، ربنا ولا تحمل علینا إصرًا کما حملتہ علی الذین من قبلنا، ربنا ولا تحملنا ما لا طاقۃ لنا بہ، واعف عنا، واغفر لنا، وارحمنا، أنت مولانا فانصرنـا علی القوم الکفرین۔ سبحان ربک رب العزۃ عما یصفون، وسلام علی المرسلین والحمد للّٰہ رب العالمین۔
ضمیمہ مفیدہ
قال النبي ﷺ: ’’أکثروا ذکرھَا ذِمَ اللَّذَّات یعني الموت‘‘۔ 1 (1 الترمذي)
چوںکہ تکمیلِ ایمان، اعمالِ صالحہ و اخلاقِ فاضلہ سے ہوتی ہے جیسا کہ رسالہ ہذا میں مذکور ہوا اور تحصیل ان اعمال و اخلاق کی بہ وجہ نسیانِ آخرت و ۔ّحبِ دنیا کے دشوار ہو رہی ہے، اس لیے اس مرض کا علاج حدیثِ مذکور میں یہ فرمایا گیا کہ تم