تصدق اپنے خدا کے جاؤں
یہ پیار آتا ہے مجھ کو انشا
اِدھر سے ایسے گناہ پیہم
اُدھر سے وہ دم بدم عنایت
جب یہ شرم غالب ہوگی، ہرگز نافرمانی نہیں ہوسکتی۔
حیا: فرمایا رسول اللہﷺ نے کہ ’’حیا ایک شاخ ہے ایمان کی‘‘۔1
خدا سے شرمانے کا طریقہ: حیا عجب چیز ہے، اگر مخلوق سے حیا ہوگی ایسی حرکت کوئی نہ ہوگی جس کو مخلوق پسند نہ کرتی ہو، اور اگر خالق سے حیا ہوگی تو ان افعال سے بچے گا جو خالق کے نزدیک ناپسند ہیں۔ مخلوق سے تو حیا کرنا ایک طبعی اَمر ہے، البتہ خالق سے حیا کرنے کا طریقہ معلوم کرنا ضروری ہے۔سو طریقہ اس کا یہ ہے کہ کوئی وقت تنہائی کا ۔ّمقرر کرکے بیٹھ کر اپنی نافرمانیاں اور اللہ تعالیٰ کی نعمتیں یاد کیا کرے،چند روز میں کیفیت حیا کی قلب میں خود بہ خود پیدا ہوجائے گی، اور ایک شعبۂ عظیم ہاتھ آجائے گا۔
شکر: شکر کی دو قسمیں ہیں: شکر کرنا خالق کا جو منعمِ حقیقی ہے، فرمایا اللہ تعالیٰ نے:
{وَاشْکُرُوْا لِیْ وَلَا تَکْفُرُوْنِO}1