تجہیز و تکفین و صلاۃ و دفن: جابر ؓ سے روایت ہے کہ ارشاد فرمایا رسول اللہﷺ نے: ’’جب تم میں کوئی اپنے بھائی کو کفن دے تو اچھا کفن دے‘‘۔ 1 (1 مسلم)
ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ فرمایا رسول اللہﷺ نے: ’’جو شخص کسی مسلمان کے جنازے کے ساتھ چلے بہ سبب ایمان اور طلبِ ثواب کے اور برابر اس کے ساتھ رہے یہاں تک کہ اس پر نماز پڑھے اور اس کے دفن سے فارغ ہوجائے، تو وہ شخص دو قیراط ثواب لے کر لوٹے گا، ایک ایک قیراط اُحد کے پہاڑ کے برابر ہے اور جو شخص اس پر نماز پڑھے اور قبل دفن چلا آئے تو اس کو ایک قیراط ملے گا‘‘۔ 1 (1 بخاری و مسلم)
ف: اکثر لوگ جنازہ کی نماز اور اس کے ساتھ مقبرے تک جانے میں کاہلی کرتے ہیں اور بہت بڑے اَجر سے محروم ہوجاتے ہیں، اس سستی کا یہاں تک نتیجہ ہوتا ہے کہ بعض جنازے کے ساتھ چار آدمی مصیبت سے ملتے ہیں، اگر مقبرہ دور ہو ان کو وہاں تک لے جانا موت ہوتا ہے۔
صاحبو! یہ سب مسلمانوں کے ذ۔ّمہ حق ہے، اس میں کوتاہی کرنے سے کوئی اکیلا گناہ گار نہ ہوگا، سب سے دار و گیر ہوگی۔
ف: جو دعائیں جنازے کی نماز میں رسول اللہﷺ سے ثابت ہوئی ہیں ہم ان کو نقل کیے دیتے ہیں، کہ ان کا پڑھنا جنازے پر موجبِ اتباعِ سنت اور فائدہ بخش میّت اور سبب افزونی ثوابِ مصلّی ہے:
اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لَہُ وَارْحَمْہُ وَعَافِہِ وَاعْفُ عَنْہُ، وَأَکْرِمْ نُزُلَہُ، وَوَسِّعْ مَدْخَلَہُ، وَاغْسِلْہُ بِالْمَائِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ، وَنَقِّہِ مِنَ الْخَطَایَا کَمَا یُنَقَّی الثَّوْبُ الْأَبْیَضُ مِنَ الدَّنَسِ، وَأَبْدِلْہُ دَارًا خَیْرًا مِنْ دَارِہِ، وَأَہْلًا خَیْرًا مِنْ أَہْلِہِ، وَزَوْجًا خَیْرًا مِنْ زَوْجِہِ، وَأَدْخِلْہُ الْجَنَّۃَ وَأَعِذْہُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَعَذَابِ النَّارِ۔
دیگر:
اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِحَیِّنَا وَمَیِّتِنَا، وَشَاہِدِنَا وَغَائِبِنَا، وَصَغِیْرِنَا وَکَبِیْرِنَا، وَذَکَرِنَا وَأُنْثَانَا، اَللّٰہُمَّ مَنْ أَحْیَیْتَہُ مِنَّا فَأَحْیِہِ عَلَی الإِْسْلَامِ، وَمَنْ تَوَفَّیْتَہُ مِنَّا فَتَوَفَّہُ عَلَی الإِْیْمَانِ، اَللّٰہُمَّ لَا تَحْرِمْنَا أَجْرَہُ، وَلَا تَفْتِنَّا بَعْدَہُ۔
دیگر:
اَللّٰہُمَّ إِنَّ فُلَانَ بْنَ فُلَانٍ فِيْ ذِمَّتِکَ، وَحَبْلِ جِوَارِکَ، فَقِہِ مِنْ فِتْنَۃِ الْقَبْرِ وَعَذَابِ النَّارِ، وَأَنْتَ أَہْلُ الْوَفَائِ وَالْحَقِّ، اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لَہُ وَارْحَمْہُ، إِنَّکَ أَنْتَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ۔
دیگر: