Deobandi Books

فروع الایمان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

29 - 82
ترک کرنا بدخواہی کا: فرمایا رسول اللہﷺ نے کہ ’’جس شخص نے بدخواہی کی وہ مجھ سے علیحدہ رہے‘‘۔1 اور فرمایا رسول اللہﷺ نے: ’’دین خیر خواہی و خلوص کا نام ہے‘‘۔
اگر بدخواہی میں بدگمانی بھی آگئی وہ بھی حرام ہے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا: 
{یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اجْتَنِبُوْا کَثِیْرًا مِّنَ الظَّنِّز اِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ اِثْمٌ}2


اے ایمان والو! بچا کرو بہت سے گمان سے، بے شک بعض گمان گناہ ہوتا ہے۔
اور فرمایا رسول اللہﷺ نے کہ ’’گمان سے اپنے کو بچاؤ، پس بے شک گمان کرنا سب سے بڑھ کر جھوٹ ہے‘‘۔3


بدگمانی کی برائی اور چغل خوری کے ساتھ برتاؤ: آج کل من جملہ اسبابِ نا اتفاقی وپریشانی کے ایک سببِ قوی بدگمانی ہے کہ قرائنِ ضعیفہ محتملہ یا اخبارِ کاذبہ کی بنیاد پر دوسرے مسلمان بھائی پر بدگمانی کر بیٹھتے ہیں، اس کے بعد معمولی قرائن کی تائید و تقویت کرتے جاتے ہیں، حتیٰ کہ وہ بدگمانی درجۂ یقین تک پہنچ جاتی ہے، اس سے یہ آفتیں پیدا ہوتی ہیں:
حقیر سمجھنا دوسرے کو، اس سے بغض و عداوت کرنا، اس کے افعالِ حسنہ کو محمول کرنا کسی نفسانی غرض پر، اس کی غیبت کرنا، اس کے نقصان و ذ۔ّلت پر خوش ہونا اور طرح طرح کی خرابیاں اس پر مرتب ہوتی ہیں۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ قوی قرائن کے ہوتے بھی حتی الامکان بدگمانی نہ کرے، بلکہ کچھ تاویل کرکے اس کو اپنے دِل سے رفع کرے۔ اس سے بڑھ کر کیا ہوگی کہ حضرت عیسیٰ  ؑ  نے ایک شخص کو بہ چشمِ خود چوری کرتے ہوئے دیکھ کر ٹوکا، اس نے خدا کی 
قسم کھا کر کہا کہ میں چوری نہیں کرتا ہوں، آپ فرماتے ہیں:
میرے خدا کا نام سچا ہے، میری آنکھ جھوٹی ہے۔
البتہ اگر دفع کرنے پربھی دِل سے رفع نہ ہو تو اس پر مواخذہ نہیں، مگر اس کا ذکر کرنا، اس کے مقتضا کے موافق برتاؤ کرنا یہ ضرور گناہ ہے، خصوصاً چغل خوری کی وجہ سے بدگمان ہوجانا۔ سیدھا علاج چغل خور کا یہ ہے کہ اوّل تو منع کردے کہ ہم سے کسی کی بات مت کہا کرو، اور جو وہ نہ مانے تو چغل خوری کے ساتھ چغل خور کا ہاتھ پکڑ کر اس شخص سے مواجہ کرادے جس شخص کی چغلی کھائی ہے، غالباً یا تو یہ چغل خور جھوٹا نکلے گا اور پھر کبھی چغلی نہ کھائے گا، اور اگر سچا نکلا تو وہ شخص 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بابِ اوّل 2 1
3 قلب سے متعلق ایمان کے شعبے اور ان کی تعداد 2 2
4 وحدۃ الوجود 5 3
5 اقسامِ شرک 6 3
6 فرشتوں پر مرد یا عورت کا حکم لگانا 7 3
7 رسل و کتب کا عدد 7 3
8 تحقیقِ تقدیر 7 2
9 فائدہ متعلقہ تقدیر 7 8
10 اللہ اور رسولﷺ کے ساتھ سب سے زیادہ محبت رکھنے کا واقع ہونا 8 8
11 صرف اللہ کے واسطے محبت کا واقع ہونا 9 8
12 تعظیم و اتباعِ نبویﷺ 9 8
13 اِخلاص 10 8
14 اَقسامِ نفاق 11 8
15 رِیا کے خیال سے اعمالِ صالحہ کو ترک کرنا 12 8
16 توبہ 12 8
17 طریقِ توبہ 12 8
18 خوف 13 8
19 خوف پیدا کرنے کا طریقہ 13 8
20 اللہ تعالیٰ سے نیک گمان رکھنے کا عمدہ طریقہ 13 8
21 حیا 14 8
22 خدا سے شرمانے کا طریقہ 14 8
23 شکر 14 8
24 شکر کی حقیقت نعمت کی قدر دانی کرنا 15 8
25 حقوقِ اُستاذ 15 8
26 حقوقِ پیر 16 8
27 تأسف 21 8
28 تواضع 22 8
29 رحمت و شفقت 22 8
30 رضا بالقضا 23 8
31 حقیقتِ توکل و رفعِ غلطی 24 8
32 فرق درمیان رِیا و تکبر و ۔ُعجب 25 8
33 رفعِ اشکال متعلق عجب 26 8
34 ترک کرنا چغل خوری اور کینے کا 26 8
35 ترک کرنا حسد کا 26 8
36 ترک کرنا غصے کا 26 8
37 غصے کا علاج 28 8
38 بدگمانی کی برائی اور چغل خوری کے ساتھ برتاؤ 29 8
39 ترکِ دنیا 30 8
40 اصلاح خیالات ترقی خواہانِ دنیا و تحقیق ترقیٔ محمود و ترقیٔ مذموم 31 8
41 رفعِ اشتباہ 33 8
42 بابِ دوم 34 1
43 زبان سے متعلق شعبے اور ان کے مختصر فضائل 34 42
44 تحقیق اقرار کے شرط و شطر ہونے کی 35 43
45 تحقیق اعمال کے شرط و شطر ہونے کی 36 43
46 تحقیق زیادت و نقصانِ ایمان 36 43
47 تلاوتِ قرآنِ مجید 36 43
48 آدابِ ضروری تلاوتِ قرآنِ مجید 37 43
49 قرآن کے ساتھ برتاؤ 37 43
50 علم سیکھنا 38 43
51 فضائلِ علمِ دین و اقسامِ علمِ مفروض 38 43
52 علما پر کسبِ دنیا نہ کرنے سے جو الزام ہے اس کا جواب 39 43
53 سہل طریقے حصولِ علمِ دین کے عوام کے لیے 39 43
54 ذکر اللہ 41 43
55 عربی طریقۂ تصوّف 41 43
56 استغفار 42 43
57 لغو اور ممنوع کلام سے بچنا 42 43
58 آفاتِ زبان 42 43
59 طریق حفظِ لسان 44 43
60 جوارح سے متعلق ایمان کے شعبے اور ان کی تعداد 45 42
61 طہارت اور ہر قسم کی صفائی 47 60
62 صدقہ 49 60
63 زکاۃ نہ دینے والوں کے خیالات کی عقلی طور پر اصلاح 49 60
64 صدقۂ فطر 50 60
65 مال میں علاوہ زکاۃ اور بھی حقوق ہیں 50 60
66 روزوں میں کوتاہی کرنے والوں کی اصلاح 52 60
67 حج و عمرہ 52 60
68 حج کے متعلق بعض غلط خیالات کی اصلاح 53 60
69 مشورۂ حجاج (نصیحت): 54 60
70 اِعتکاف 54 60
71 غرضِ اِعتکاف 55 60
72 وفائے نذر 56 60
73 بعضے مروّج اور ممنوع نذریں 56 60
74 حفظِ یمین و آدابِ آں 56 60
77 رفعِ غلطی و کفارۂ قسم و اقسام ِآں 57 42
78 کفارۂ یمین 58 77
79 کفارۂ قتل 58 77
80 کفارۂ ظہار 58 77
81 کفارۂ رمضان 58 77
82 بدن چھپانا 59 77
83 پردے کے ضروری اَحکام 59 77
84 قربانی 60 77
85 غلطیٔ مہتممینِ مدارس دَر صرف قیمت چرمِ قربانی 60 77
86 تجہیز و تکفین و صلاۃ و دفن 61 77
87 ادائے دَین 62 77
88 مقدمۂ قرض میں بے احتیاطیاں 62 77
89 صدق فی المعاملہ 63 77
90 ادائے شہادت 64 77
91 جھوٹی گواہی اور جھوٹی نالش کی ۔ُبرائی اور ایسے ۔ّمقدمہ میں وکیل بننا 64 77
92 ادائے حقوقِ عیال 65 77
93 خدمتِ والدین 66 77
94 تربیتِ اولاد 66 77
95 صلۂ رحم 67 77
96 اطاعتِ آقا 67 77
97 حکومت میں عدل کرنا 67 77
98 اِتباعِ جماعت 67 77
99 اطاعتِ حاکم 67 77
100 اصلاحِ باہمی 68 77
101 اعانت کارِ خیر 68 77
102 امر بالمعروف ونہی عن المنکر 68 77
103 اقامتِ حدود 69 77
104 اشاعتِ دین 69 77
105 ادائے امانت 69 77
106 قرض دینا 70 77
107 مدارارتِ ہمسایہ 70 77
108 حسنِ معاملہ 70 77
109 اِنفاق فی الحق 71 77
110 قدر دانی مالِ حلال 71 77
111 جواب سلام و عطس 71 77
112 کسی کو ایذا و ضرر نہ دینا 72 77
113 راہ سے ڈھیلا و پتھر ہٹا دینا 73 77
114 دُعا و شکر 73 77
115 ضمیمہ مفیدہ 73 42
116 قصیدہ 74 115
Flag Counter