سید منیر… اکثر باتیں صحیح ہوتی ہیں۔لیکن جو قادیانی بتاتے ہیں وہ اکثرجھوٹ کو ہوشیاری سے پیش کیاہوتاہے۔
راحیل شیخ… مرزاخاندان کا ایک عام احمدی سے کیا سلوک ہے؟
سید منیر… جیسا مالک کا نوکر کے ساتھ، جاگیردار کامزارعہ کے ساتھ۔
راحیل شیخ… کیا آپ سمجھتے ہیں کہ جماعت کے تمام چندہ جات اورمالی وسائل بنیادی طور پر مرزا خاندان کے تصرف اوران کے اللوں تللوں پر خرچ ہورہا ہے؟
سید منیر… جی ہاں، اس کے علاوہ اس جماعت میں چندے کا مصرف اورکیا ہوسکتا ہے؟ راحیل شیخ… کیا ایک عام احمدی ، بالخصوص ایک غریب احمدی کو جماعت کی طرف سے بوقت ضرورت مالی مدد ملتی ہے؟
سید منیر… کوئی مدد نہیںملتی۔ بلکہ کئی غربت کی وجہ سے جماعت چھوڑ گئے ہیں۔
راحیل شیخ… کیا آپ سمجھتے ہیں کہ قادیانی جماعت کی آئندہ نسل کی ایک بھاری تعداد اس جھوٹے مذہب کو خیرباد کہہ دے گی؟ـ
سید منیر… بالکل !انشاء اللہ خیر باد کہہ دے گی۔
راحیل شیخ… قادیانیت چھوڑنے کی وجہ سے آپ کے احمدی رشتہ داروں کا کیاردعمل اورسلوک ہے؟
سید منیر… قادیانیت چھوڑنے کی وجہ سے تقریباً سب رشتہ دار میرے خلاف ہیں اورقادیانی جماعت کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔
راحیل شیخ… آپ کے قادیانی دوستوں یا دوسروں سے تعلقات میں کیا فرق پڑا؟
سیدمنیر… قادیانی دوست، صرف قادیانی جماعت تک ہی ہوتے ہیں۔ اس کے بعد نہیں۔ اور اس طرح ان کے زیر اثر ایک دو مسلم(جو اسلام کو نہیں سمجھتے) بھی پیچھے ہٹ گئے،حالانکہ جب تک میں قادیانی تھا،وہ میرے دوست تھے۔
راحیل شیخ… کیا آپ کو قادیانیت چھوڑنے پر کسی طرف سے کوئی دھمکیاں ملی ہیںیا نقصان پہنچایاگیا؟
سید منیر… میرے بچے جو میرے ساتھ اسلام میں داخل ہوئے ہیں۔ ان کو میرے قادیانی بچوں کے ذریعے ورغلانے اورمیرے خلاف کھڑا کرنے کی مسلسل کوششیں ہورہی ہیں اوردھمکیاں بھی ملتی رہتی ہیں۔ ابھی حال ہی میں مجھے پیغام بھیجا ہے میرے بھائی نے کہ ہم نے