(۸) … دائم المرض مرزاقادیانی
(’’میں ایک دائم المرض آدمی ہوں۔‘‘مرزا قادیانی)
(شیخ راحیل احمد۔ جرمنی)
نوٹ
کچھ عرصہ قبل ایک ویب سائٹ پر ایک گمنام قادیانی کا خط میری بیماری کے حوالے سے شائع ہوا۔جس میں مجھے اس طرح کا بیمار ظاہر کیا گیا جس طرح ان کے نام نہاد مصلح موعود مرزا بشیر الدین محمود کی حالت تھی۔اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے مجھے اس قسم کی بیماری سے بچایا ہوا ہے۔ دوسرے انہوں نے مرزاغلام احمد قادیانی کے الہام :’’جو تیری توہین کرے گا،میں اس کی اہانت کروں گا‘‘(تذکرہ ص۳۴ طبع سوم) کا حوالہ دیا ہے۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ کوئی الہام نہیں بلکہ انسانیت کے لئے ایک الزام ہے۔دوسرے یہ کہ وہ یہ حوالہ دیتے ہوئے بھول گئے کہ روزانہ لاکھوں لوگ نہ صرف مرزا قادیانی پر بلکہ ان کے ماننے والوں پر بھی لعنت بھیجتے ہیں۔بلکہ نہ بھی چاہیں تو قانوناًلعنت بھیجنے پرمجبور ہیں۔یہ کیسا نبی ہے جس پر دن رات لاکھوںلوگوں کے لعنت ڈالنے پر بھی ان کوروکنے کے لئے اللہ تعالیٰ کوئی کارروائی نہیں کرتا۔بلکہ ایسے حالات پیدا کردئیے کہ جومرزاقادیانی کو نبی یامصلح وغیرہ وغیرہ نہ مانتے ہوئے بھی لعنت نہیں ڈالناچاہتے وہ بھی قانوناًلعنت بھیجنے پر مجبور ہیں۔ مرزاقادیانی کے نہ ماننے والوں کی بات الگ رہی اس کے ماننے والے بھی جو حاجی کہلانے کے شوقین ہیں۔اپنے خلیفہ کے منع کرنے کے باوجود اپنے اس خود ساختہ نبی پر لعنت بھیج کر مسلمانوں والا پاسپورٹ حاصل کرتے ہیں اورپھر احمدی کہلاتے ہیں۔نوکریوں کے لئے مسلمان کادومیسائل حاصل کرنے کے لئے اپنے نبی اوراپنے احمدی ہونے کے اوپر،اپنے احمدی ماں باپ اورخاندان پر اپنی احمدی جماعت پرلعنت ڈالتے ہیں۔میں ذاتی طور پر بے شمار احمدی کہلوانے والوں کو جانتا ہوں جو پاکستان سے یورپ آنے کے لئے مسلمانوںکاپاسپورٹ بنوا کر آئے ۔چونکہ میں ذاتیات پر گفتگو نہیں کرناچاہتا اس لئے ان کے نام نہیں دے رہا۔کیا کسی اورمذہب میں بھی ایسی مثال دکھا سکتے ہیں یہ گمنام احمدی صاحب؟باقی یہ آرٹیکل اس بات کاثبوت ہے کہ میرے بارے میں گمنام احمدی صاحب نے جن ’’حقائق ‘‘کاانکشاف کیا ہے وہ ان کے انگریزوں کے خود کاشتہ وخود ساختہ نبی کی تاویلوں کی طرح ہی