آجائو۔اﷲآپ کوحق کی طرف لوٹنے کی توفیق دے۔آمین
(۱۴) … قرآنی طاقتوں کی جلوگاہ
(ابوالسہیل ۔المانیہ)
قادیانی (احمدیہ)جماعت اکثر دعویٰ کرتی ہے کہ مرزاغلام احمد قادیانی نے زندگی بھر مختلف مذاہب والوں کوچیلنج دیئے۔لیکن کوئی سامنے نہیں آیا۔مرزاقادیانی کا طریق یہ تھا کہ جب مریدوں سے اور دوسرے سادہ لوح مسلمانوں سے جوان کو لاعلمی کی وجہ سے مسلمان سمجھتے تھے، پیسے بٹورنے ہوتے تھے تو کسی نہ کسی کو چیلنج دینا شروع کردیتے تھے۔ان کاچیلنج کا جواب دینے کے لئے کسی بھی مذہب سے جب کوئی سامنے آتا تھا تو مرزاقادیانی اپنے بہانوں کی سائبان کے نیچے پناہ لے لیتے۔کوٹھوں میں چھپ جاتے اورکہتے کہ ابتلاء کے دن ہیں اورجب وہ وقت گزر جاتا تو اس فریق کو دوبارہ چیلنج کرنا شروع کر دیتے ۔لیکن ایک بار چیلنج تسلیم کرکے آنے والامرزا کے پہلے چیلنج کا حشر دیکھ کر مرزاقادیانی پراعتبار نہ کرتا اوران کے دوبارہ خالی خولی چیلنج پر توجہ نہ کرتا۔ اس طرح مرزاقادیانی گھر میں بیٹھے بیٹھے اپنے کو فاتح عالم قرار دے گئے۔
مرزاقادیانی کے بے شمار دعاوی میں سے ان دعویٰ جات کو دیکھیںکہ مرزاقادیانی کتنے بلند دعوے کررہے ہیں۔
٭… ’’مسیح موعود کوئی بات اپنے پاس سے نہیں کہتابلکہ اس کا کلام خدا کی وحی ہے۔‘‘
(اربعین ۳ ص۳۶،خزائن ج۱۷ص۴۲۶)
٭… ’’میں زمین کی باتیں نہیںکہتا،وہی کہتا ہوں جو میرے خدا نے میرے منہ میں ڈالا ہے۔‘‘ (پیغام صلح ص۶۳،خزائن ج۲۳ص۴۸۵)
آپ نے مرزاقادیانی کے دعوے دیکھ لئے ۔اب ہم جو تحریر مرزاقادیانی کی پیش کررہے ہیں۔بقول مرزاقادیانی اورقادیانی جماعت کے صرف اورصرف خدا کی وحی سے لکھی گئی اورآسمانی روح نے حرف بہ حرف لکھوائی ہوگی۔ مرزاقادیانی آریوں اورہندوئوں کو چیلنج کرتے ہوئے لکھتے ہیں۔
٭… ’’اب ہم اس قصہ کو مختصر کرکے ایک نئی کتاب کے ماہ بماہ نکلنے کی بشارت دیں گے اور اسی کے ضمن میں آریوں کے اس رسالہ کا رد لکھا جائے گا جس کا نام انہوں نے سرمہ چشم آریہ کی حقیقت رکھا ہے۔‘‘ (شحنہ حق ص۶،خزائن ج۲ص۳۳۴)