نے فرمایا تھاکہ دجال مدینہ اورمکہ میں داخل نہیں ہوسکے گا۔‘‘ اورمیرے خیال میں مرزاقادیانی نے اپنے بے بنیاد دلائل ، بیہودہ تاویلات ،حق کو چھپانے والے غلط طریق اختیار کرکے اپنے آپ کو اصلی نہیں تو معہود دجال کاچھوٹا بھائی ضرورثابت کردیا ہے۔ اس لئے بھی وہ مدینہ اورمکہ میں داخل نہیں ہوسکے۔فاعتبرویاالی الابصار!
ہماری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ قادیانیوں کو مرزا قادیانی کا دجل، چالبازیاں، جھوٹ، تحریفات، تاویلات کو حقیقی طور پر سمجھنے میں مدد دے اورمرزائی مکڑی کے جال سے نکلنے کی توفیق دے اورحضرت محمدمصطفیﷺ کی اورمرزا کی تعلیم میں فرق کو کھلے طور پر واضح کرے اور ان کو واپس صحیح دین میں لائے۔آمین!
(۴) … دیکھو کیا کہتی ہے تصویر تمہاری
(شیخ راحیل احمد۔ جرمنی)
مرزاغلام احمد قادیانی بھی بڑے الگ قسم کے انسان تھے۔ مرگی اورمالیخولیا کے مریض تھے ۔ جب ان کو مالیخولیا کا زوردار حملہ ہوتا تو وہ سمجھتے کہ ان پر وحی نازل ہورہی ہے اورجب مرگی کا دورہ پڑتا توسوادی بخارات اٹھنے کی وجہ سے پیدا ہونے والے خیالات ان کا الہام کہلاتے۔ لیکن الہام کونسا اوروحی کونسی۔ اس کافیصلہ جماعت کے بڑے بڑے بزرجمہر تودور کی بات ہے۔ ان کی اولاد بھی جوان کے بعداب تک ان کی گدی پربیٹھی ہے۔ نہیں کرسکتی۔اس لئے الہامات اوروحیوں کو ایک ہی تھیلے میں ڈال کراس کوجماعت نے ’’تذکرہ ‘‘ کے نام سے شائع کردیا ہے۔ اوراس میں جو کچھ درج ہے۔ وہ مرزا قادیانی کے بقول قرآن کے برابر ہے۔(نعوذ باللہ) اسلام قبول کرنے کے بعد تفنن طبع کی خاطر اس کو کبھی کبھی دیکھ لیتا ہوں۔ لیکن میں جب قادیانی تھا تو جب کبھی جماعت کی قیادت کسی الہام کا پروپیگنڈہ کرتی تھی توایسے مواقع پر بھی شاذ ونادر ہی اس کتاب کو دیکھا تھا۔ اس ’’تذکرہ ‘‘ میں مرزاقادیانی کے ایک الہام ووحی پر نظر پڑی کہ: ’’دیکھو کیا کہتی ہے تصویر تمہاری۔‘‘ دل میں اللہ نے ڈالا کہ چلومرزا قادیانی کی تصویر ہی دیکھیں اورخاکسار کو جو 3Dتصویر نظر آئی وہ آپ کو بھی دکھا رہا ہوں۔ یہ تصویر مرزاقادیانی کی اولاد، ان کے حواریوںاورجماعت کی شائع شدہ کتابوں سے اخذ کرکے پیش کی جارہی ہے۔ یہ فقیر درمصطفیﷺ اس بات کی گارنٹی نہیں دے سکتا کہ مرزا قادیانی کی تصویر سوفیصد مکمل پیش کررہا ہوں۔ کیونکہ مرزاقادیانی کی شخصیت اورکام شیطان کی آنت کی طرح اتنے پہلودار ہیں کہ سب کو ایک وقت میں احاطہ کرنا مشکل ہی نہیں۔ بلکہ میرے جیسے ایک