کھڑا رو رہا ہے۔یعناس کی آنکھوں میں آنسو ہیں تو میں ان بزرگوں سے پوچھتا ہوں کہ یہ قادیانی جماعت کا بادشاہ کیوں رو رہا ہے؟ تو اس بزرگ نے جواب دیا کہ یہ بھی حضوراکرمﷺ سے ملنے آیا تھا لیکن آپﷺ نے ان کو ملنے سے انکارکر دیاہے۔ آپﷺ نے فرمایا ہے کہ یہ قادیانی مجھے یعنی نبی کریمﷺ کو نہیں مانتے۔اتنے میں میں سامنے دیکھتا ہوں توکچھ لوگ سامنے سے گزرنے لگے تومیں نے ان بزرگ سے پوچھا کہ یہ کون لوگ ہیں نور سے بنے ہوئے اوراتنے خوبصورت؟ ان بزرگ نے جواب دیا کہ یہ رسول پاکﷺ اورچاروں خلفاء راشدینؓ ہیں۔میں نے پھر پوچھا کہ یہ سب کہاں تشریف لے جارہے ہیں؟ تو بزرگ جواب دیتے ہیں کہ آج محرم کی دسویں ہے اورحضرت محمدﷺ اورچاروںخلفاء راشدینؓحضرت امام حسینؓ کی قبر پر دعامانگنے جا رہے ہیں۔ اس کے بعدمیری آنکھ کھل جاتی ہے۔میں نے اپنے آـپ سے سوال کیا کہ کیا اب اس سے زیادہ واضح اورکس اشارے کاانتظار کروگے۔اس کے چند دن بعد میں نے گھر کے قریب ایک عربی مسلمانوں کی مسجد میں جاکر اپنے حق کوقبول کرنے اورجھوٹے مذہب قادیانیت سے برأت کا اعلان کردیا۔ الحمدﷲ!
راحیل شیخ… کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ آپ کے اسلام میں آنے کے بعد اوراس سے پہلے بطور قادیانی، آپ کی زندگی کے محسوسات اورخیالات میں کیا فرق پڑا ہے؟
سیدمنیر… وہی محسوس کرتا ہوں جو کفر اوراسلام میں ہے۔ پہلے ایک بے سکونی تھی۔صحیح اسلام میں آنے کے بعد ایک سکون اوریقین سامحسوس ہوتاہے۔
راحیل شیخ… کیا آپ شادی شدہ ہیں۔اگر ہیں توکیا آپ کی اہلیہ نے بھی آپ کے ساتھ اسلام قبول کیا ہے؟
سیدمنیر… جی میری بیوی بھی میرے ساتھ اسلام میں داخل ہوئی ہے۔
راحیل شیخ… آپ قادیانی جماعت میں عقائد کے علاوہ اور کون سی باتیں غلط محسوس کرتے ہیں؟
سید منیر… عقیدہ تو غلط ہے ہی، لیکن اس جماعت میں انسان کی کوئی عزت نہیں اورساراسسٹم صرف ایک خاندان کے فائدہ کے لئے بنایاگیا ہے۔
راحیل شیخ… یہ جوآئے دن میڈیا پر مرزاغلام احمد قادیانی کے بیٹوں اوردوسرے خاندان کے بارے میں خبریں آتی رہتی ہیں ،ان کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا یہ مکمل یا جزوی طور پر صحیح ہیں یا غلط پروپیگنڈہ ہے؟