M!
عرض مرتب
الحمد ﷲ وکفٰی وسلام علیٰ سید الرسل وخاتم الانبیائ۰ اما بعد!
محض اﷲ رب العزت کے فضل وکرم سے احتساب قادیانیت کی جلد تینتالیس(۴۳) پیش خدمت ہے۔ اس جلد میں:
ز… حضرت مولانا سعید احمد صاحب جلالپوریؒ شہید (شہادت ۱۱؍مارچ ۲۰۱۰ئ) ہمارے لئے بہت ہی قابل احترام رہنماء تھے۔ حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانویؒ شہید کے بعد آپ کراچی مجلس کے امیر بنے۔ آپ سے حق تعالیٰ نے بہت کام لیا۔ آپ کے ردقادیانیت پر چھ رسائل ملے۔۱… قادیانی گستاخیاں
۲… قادیانی فریب
۳… قادیانیت کا تعاقب
(اس میں عالمی مجلس کے چار رکنی وفد کی سری لنکا کے دورہ کی رپورٹ ہے)
۴… قادیانیت کا تعاقب (وقت کی ایک ہم ضرورت)
۵… جشن خلافت (قادیانی عقائد ونظریات کے آئینہ میں)
۶… آئین پاکستان اور اعلیٰ عدالتوں کے خلاف ایک خطرناک سازش
(بسلسلہ رسائل ختم نبوت پر پابندی کا نوٹس)
یاد رہے کہ ان میں نمبر۴،۵ تقریباً نام ملتا جلتا ہے۔ لیکن دونوں رسائل بالکل علیحدہ ہیں۔ نمبر۶ یہ سازش پرویز مشرف کے عہد اقتدار میں ہورہی تھی۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ہر وقت احتجاج پر اﷲ رب العزت نے کرم کیا کہ وہ بلا ٹل گئی۔
ز… گجر خان ضلع راولپنڈی گورنمنٹ کالج کے پروفیسر منور احمد ملک صاحب پیدائشی قادیانی تھے۔ آپ محمود آباد ضلع جہلم کے رہنے والے تھے۔ قریباً پینتیس سال قادیانیت میں