افراد دوسرے ملکوں سے اپنے طور پر وہاں آئے اور جماعت نے اپنے لئے جھنڈے گاڑ دئیے۔ پھر یوں بھی ہوا کہ کسی ملک میں جماعت داخل ہونا چاہتی ہے تو ۴/۵ افراد کے گروپ کو اس ملک میں داخل ہونے کا ٹارگٹ دیا وہ کسی نہ کسی طرح داخل ہوگئے۔ بس جماعت کے جھنڈوں میں ایک اور کا اضافہ ہوگیا۔ اس کھیل سے قادیانیوں کو سکون ملتا ہے۔ ان کا مورال بلند ہوتا ہے۔ ورنہ پاکستان کے قادیانی اپنے علاقوں میں قادیانیوں کو جماعت چھوڑتے دیکھ کر خاصے مایوس ہو جاتے ہیں۔ (اوصاف ۶؍اکتوبر ۲۰۰۰ئ)
(۱۹) … قادیانیوں پر چندوں کا بوجھ
قادیانی جماعت میں مالی قربانی پر بہت زور دیا گیا ہے افراد جماعت کو یہ باور کروایا جاتا ہے کہ خدا کے راستے میں قربانی دینے سے آپ کے مال میں برکت پڑے گی اور اس کے لیے قادیانیت کے آغاز میں دی جانے والی قربانیوں کا ذکر کیا جاتا ہے۔ مرزا غلام احمد قادیانی نے مالی کمزوری کی وجہ سے چندہ لیا تاکہ کتابوں کی اشاعت کرسکیں۔ پھر جلسہ سالانہ کاآغاز کیا تو اس کے لیے بھی چندہ اکٹھا کیا پھر اشاعت کا سلسلہ چل نکلا تو باقاعدہ چندہ وصولی شروع ہوگئی۔
اب مالی قربانی کے نام پر قادیانیوں پر درجن سے زائد چندوں کا بوجھ ہے جن کی ادائیگی ضروری ہوتی ہے اگر چندے نہ دئیے جائیں تو وہ بطور بقایا اس آدمی کے ذمہ درج ہو جائیں گے پھر جماعت میں اس کی تشہیر کی جائے گی اس کو نادہندہ قرار دیا جائے گا نہ اسے ووٹ دینے کا حق ملے گا نہ ہی کوئی عہدہ مل سکے گا۔ جہاں تک مالی قربانی کا تعلق ہے تو یہ ایک قسم کی عبادت ہے جو ادا کرنے سے ثواب تو ملنے نہ کرنے سے گناہ نہیں ملے گا اور نہ کوئی تعزیر۔ یہ آدمی کے ایمان اور عقیدے کے مطابق ہوگی ایمان کی پختگی زیادہ مالی قربانی پر مجبور کرے گی جبکہ ایمان سے دوری مالی قربانی سے بھی دور کردے گی اگر مالی قربانی کی اس تعریف اور تفصیل کے مطابق دیکھیں تو قادیانیوں میں مالی قربانی کا جذبہ نہ ہونے کے برابر ہے اس کا تجربہ یوں کیا جاسکتا ہے کہ قادیانیوں کو مکمل چھوٹ دے دی جائے کہ نہ آپ کا بجٹ بنے گا نہ آمدن پوچھی جائے گی، نہ آپ کے ذمہ کوئی بقایا لکھا جائے گا، نہ ووٹ وغیرہ کے حق سے محروم کیا جائے گا۔ آپ جتنی چاہیں مالی قربانی کریں جتنا دیں گے اتنا وصول کرلیں گے زیادہ دینے پر مجبور نہیں کریں گے تو نتیجہ یہ نکلے گا کہ قادیانی جماعت پہلے سال ہی دیوالیہ ہو جائے گی ہاں دس بارہ سال گزرنے کے بعد کچھ قادیانی یا نئے قادیانی یا نئی نسل مالی قربانی کی مد میں کچھ ادا کرے گی۔