Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد نمبر 43

445 - 528
مرزاقادیانی ہی دجال ہے٭…	اورمرزاقادیانی ایک اورجگہ لکھتے ہیں:’’دجال کے لئے ضروری ہے کہ کسی نبی کا تابع ہوکر پھر سچ کے ساتھ باطل ملا دے ،اورچونکہ آئندہ کوئی نیا نبی نہیںآسکتا۔اس لئے پہلے نبی کے تابع جب دجل کاکام کریں گے تووہی دجال کہلائیں گے۔‘‘ 	         (مجموعہ اشتہارات ج۲ ص۱۳۱) 
	اب جب ہم دیکھتے ہیں کہ مرزا قادیانی، دجال کے معنوں میں اپنی تشریحات کو ہر بار ایک نیارنگ دے رہے ہیں اورہر بار پہلے سے مختلف ومتضاد معنی کر رہے ہیں جس کو ہم بلاجھجک مرزاقادیانی کے بھی مطابق دجل قرار دے سکتے ہیں۔ اب جب ہم مرزاقادیانی کی زندگی کا جائزہ لیتے ہیں تومرزاقادیانی نے پہلے رسول مقبولﷺ کی پیروی کی اوراسلام کے تیرہ سو سال سے تسلیم شدہ عقائد کا پرچار کیا۔ اس کے بعد مجددیت کادعویٰ کرتے ہوئے ان تعلیمات میں اپنی باطل تاویلات کو ملانا شروع کر دیا۔حتیٰ کہ مجددیت سے چھلانگ لگا کر مسیح موعود بنے اورپھر مہدی کی احادیث کا انکار کرتے ہوئے مہدی کا دعویٰ کیا اورپھر جو احادیث مرزاقادیانی کے دعوئوں کو جھٹلاتی تھیں ان کو ردی کی ٹوکری میں پھینکنے کاعمل کرتے ہوئے نبوت کے مدعی ہوئے اورپھر اس سے آگے کے جہانوں کی تلاش میں سرگرداں ہوگئے۔ ان سب باتوںکو سامنے رکھتے ہوئے میں بلا جھجک کہہ سکتا ہوں کہ مرزاقادیانی نے دجال کی جو یہ تعریف کی ہے کہ: ’’نبی برحق کا تابع ہوکر پھر سچ میں باطل ملادے۔‘‘اس تعریف کے سب سے زیادہ حق دار اوراس پر بلاشبہ صحیح عمل کرنے والے مرزا قادیانی ہیں۔ وہ اوپر دیئے گئے حوالہ میں کسی نبی کے آنے کا انکار کیا اوران کے مخالف ومرید یہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ مرزاقادیانی کا دعویٰ نبوت کا ہے۔اس لئے ہم ان کوبلاشبہ دجال معہود تو نہیں کہتے لیکن اس کا پیشرو یا اس کاچھوٹا بھائی کہہ سکتے ہیں۔
٭…	مرزاقادیانی عیسائی مذہب پر تنقید کے دوران ایک جگہ دجال کی تعریف میں لکھتے ہیں: ’’اورجیساکہ لکھا ہے کہ دجال نبوت کادعویٰ کرے گااورنیزخدائی کا دعویٰ بھی اس سے ظہور میں آئے گا۔‘‘ (شہادۃ القرآن ص۲۰،خزائن ج۶ص۳۱۶) مرزاقادیانی نے جو دلائل اس کے بارہ میں دیئے ہیں۔ ان دلائل میں پادریوں کی جگہ مرزاقادیانی کا نام رکھ دیا جائے اوربائبل کی جگہ مرزا قادیانی کی تصنیفات رکھ دی جائیں تو وہ تمام دلائل مرزاقادیانی کو ہی دجال بناتے ہیں۔ علاوہ ازیں مرزاقادیانی نے نہ صرف دعویٰ نبوت کیا ۔بلکہ خدائی کا دعویٰ بھی کیا۔
	مرزاقادیانی ایک لمبا عرصہ دعویٰ نبوت کاشدومد سے انکار کرتے رہے۔ مجدد کی حیثیت سے فرماتے ہیں:’’خداوعدہ کرچکا ہے کہ بعد آنحضرتﷺ کے کوئی رسول نہیں بھیجا 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرض مرتب حضرت مولانا اﷲ وسایا مدظلہ 4 1
3 قادیانی گستاخیاں حضرت مولانا سعید احمد جلالپوریؒ شہید 7 1
4 قادیانی فریب ؍؍ ؍؍ ؍؍ 61 1
5 قادیانیت کا تعاقب (دورہ سری لنکا) ؍؍ ؍؍ 79 1
6 قادیانیت کا تعاقب (وقت کی ایک اہم ضرورت) ؍؍ ؍؍ ؍؍ 91 1
7 جشن خلافت (قادیانی عقائد ونظریات کے آئینہ میں) ؍؍ ؍؍ ؍؍ 97 1
8 آئین پاکستان اور اعلیٰ عدالتوں کے خلاف ایک خطرناک سازش ؍؍ ؍؍ ؍؍ 103 1
9 مضامین پروفیسر منور احمد ملک جناب پروفیسر منور احمد ملک 111 1
10 مضامین شیخ راحیل احمد جناب شیخ راحیل احمد جرمنی 255 1
11 شیخ راحیل احمد حال مقیم جرمنی کے تین کھلے خط ؍؍ ؍؍ 477 1
12 رد الدجاجلہ (حصہ سوم) جناب فیض اﷲ گجراتی 503 1
13 قادیانی جماعت کی تعداد اور پچاس لاکھ بیعتیں 114 9
14 جماعت احمدیہ کے ’’بزرگانہ‘‘ جھوٹ 128 9
15 قادیانیوں کے لیے، جسے مسلمان بھی پڑھ سکتے ہیں 133 9
16 قادیانی حضرات کا محمدﷺ سے کیا تعلق ہے؟ 140 9
17 قادیانیوں نے مرزا غلام احمد قادیانی کو ناکام ثابت کر دیا 144 9
18 قادیانی معجزات؟ 155 9
19 قادیانی جماعت کی طرف سے ’’معجزہ‘‘ بنانے کی تیاریاں 165 9
20 تعداد کے حوالے سے قادیانیوں کی مبالغہ آرائی 167 9
21 مرزا طاہر احمد کا ’’الہام‘‘ 170 9
22 انسانی حقوق اور قادیانی جماعت 171 9
23 قادیانیوں کا ’’خدا‘‘ سائیکل پر 179 9
24 جہلم کی زمین زرخیز ہے 183 9
25 قادیانی آبادی میں ’’مسلمان اقلیت‘‘ 184 9
26 قادیانیوں کی ڈھٹائی 187 9
27 مرزا طاہر احمد کا ’’سنجیدہ مذاق‘‘ 198 9
28 قادیانی جماعت ایک سابق قادیانی کی نظر میں 201 9
29 چندوں کی شرح اور بیعتوں کی تعداد میں تضاد 207 9
30 قادیانیوں کی تبلیغ مسلمانوں میں 210 9
31 قادیانیوں پر چندوں کا بوجھ 213 9
32 فاتحہ خوانی اور قادیانی جماعت 216 9
33 قادیانی جماعت کی ’’غلام احمد‘‘ نام سے بیزاری 218 9
34 مرزا غلام احمد قادیانی اور ’’اسلام کی خدمت‘‘! 220 9
35 مرزاقادیانی کا برپا کیا ہوا ’’انقلاب‘‘ کہاں ہے؟ 225 9
36 اسلام کے احیاء کی پیش گوئی 229 9
37 متعصب قادیانی ہیں یا مسلمان؟ 233 9
38 دس مخلص قادیانی متوجہ ہوں 235 9
39 احمدی یا ’’غلام احمدی‘‘ 236 9
40 مسلمان کی تعریف اور قادیانی جماعت 238 9
41 ایک ’’مخلص قادیانی‘‘ کے ساتھ زیادتی 240 9
42 قادیانیوں کی طرف سے مسلمانوں کا بائیکاٹ 242 9
43 اخراج از جماعت احمدیہ 243 9
44 ’’اک حرف مخلصانہ‘‘ 247 9
45 مرزاقادیانی اور اسلامی عبادات 257 10
46 عرض میری فیصلہ آپ کا 316 10
47 عذر گناہ… بدتر از گناہ 335 10
48 دیکھو کیا کہتی ہے تصویر تمہاری 345 10
49 مرزاقادیانی کی گل افشانیاں 357 10
50 چھوڑ دو تم 374 10
51 ہفوات مرزاقادیانی 394 10
52 دائم المرض مرزاقادیانی 414 10
53 دجال اورمرزاقادیانی؟ 433 10
54 قادیانی خلیفہ مرزامسرور اورلعنت اﷲعلی الکاذبین 449 10
55 خطرہ ایمان …دودھ …قادیان 455 10
56 مرزاقادیانی اورہتھیار بندی 457 10
57 کیا یہ حقیت نہیں؟ 459 10
58 قرآنی طاقتوں کی جلوگاہ 463 10
59 انٹرویو (سابق قادیانی)سید منیر احمد۔جرمنی 468 10
60 پہلا خط! 478 11
61 دوسرا خط! 484 11
62 تیسرا خط! 493 11
63 قادیانیوں کا سوال نامہ 9 3
64 حضرت محمدﷺ ہی خاتم النبیین کیوں؟ 12 3
65 خاندان نبوت پر زکوٰۃ کیوں حرام ہے؟ 21 3
66 مال غنیمت میں آنے والی عورتیں لونڈیاں کیوں؟ 29 3
67 مذہب کے نام پر قتل وغارت گری کیوں؟ 37 3
68 عورت کی گواہی نصف کیوں؟ 38 3
69 حضرت محمدﷺ نے خود نواور امت کو چار نکاح کا حکم کیوں دیا؟ 43 3
70 حق طلاق عورت کو کیوں نہیں دیا گیا؟ 46 3
71 تحلیل شرعی میں عورت ہی کیوں استعمال ہو؟ 49 3
72 قانون دیت سے قاتل کا تحفظ نہیں؟ 54 3
73 اتنا بڑے محمدﷺ توہین رسالت کی سزا خود کیوں نہیں دے سکتے؟ 58 3
74 کسی کو سوچ کی بنا پر کیوں کافر قرار دیا جاتا ہے؟ 59 3
Flag Counter