٭… کیا یہ قرآن کریم کی آیت اوراخلاق کے مطابق عمل ہے جس کا ذکر اوپر کے حوالوں میں کر چکے ہیں؟
قادیانی دوستو!ہمیں پتہ ہے کہ پہلا جواب تم لوگوں کا یہ ہوگا کہ علماء نے پہلے گالیاں نکالی ہیں۔اگر مان بھی لیں !توعلما ء اورداعی نبوت کے درمیان زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے۔علماء غلطی کرسکتے ہیں مگر نبی نہیں۔ ایک شرارتی بچہ تمہیں گالی نکالے یا پتھر مارے توکیا تم بھی اسے بڑھ کر گالی نکالو گے اوراس کے سر پر اینٹ ماروگے؟یاپھر سوچوگے کہ وہ تو بچہ ہے میں بڑا ہوں۔ درگزر کروں یا کم از کم سمجھانے کے لئے احسن راستہ اختیار کروں؟ایک عالم اور نبی کے درمیان بھی بچے اور بالغ والا فرق ہی ہوتاہے۔
٭… حدیث شریف میں آیاہے:’’حضرت عبداللہ بن مسعودؓ سے روایت ہے رسول کریمؐ نے فرمایا کہ مسلمان کو گالی دینا فسق اوراس کا قتل کرنا کفر ہے۔‘‘
(بخاری ج۱ص۱۲ باب خوف المومن ان یحبط عملہ ،مسلم ج۱ص۵۸باب قول النبیﷺسباب المسلم فسوق وقتالہ کفر)
اب حدیث کی روشنی میں مرزاقادیانی کیا ہوئے؟ کیاایک شخص جو رسول کریمﷺ کے جانشین ہونے کا دعویدار ہو اس کا یہی طور طریقہ ہونا چاہئے؟
انگریز عدالتیں
لیکن ایک دو حوالے انگریزوں کی عدالتوں کے شاید آپ کے لئے دلچسپی کا باعث ہوں۔وہ انگریز جس کی کاسہ لیسی میں مرزا قادیانی نے انتہاء کر دی۔بلکہ انتہاء کے بھی ریکارڈ توڑ دیئے اورخوشامد میں ذلت کی پستیوں تک پہنچے ہیںاور اپنی اس پستی کی وجہ انگریزوں کی دیانت اور انصاف کے قصے بیان کئے۔
٭… اس انگریز کی عدالت جس کے مجسٹریٹ کو مرزاقادیانی نے اس کے انصاف کی وجہ سے حضرت مسیح والے بے انصاف جج پیلاطوس کے بالمقابل اس زمانے کا انصاف کرنے والا پیلا طوس قرار دیا ہے!مرزاقادیانی کے بارے میں وہ کیا کہتاہے؟:’’غلام احمد قادیانی کو بذریعہ تحریری نوٹس کے جس کو انہوں نے خود پڑھ لیا اوراس پردستخط کردیئے ہیں۔باضابطہ طور پرمتنبہ کرتے ہیں کہ ان مطبوعہ دستاویزات سے جوشہادت میں پیش ہوئی ہیں۔یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس نے اشتعال اور غصہ دلانے والے رسالے شائع کئے ہیں۔ جن سے ان لوگوں کی ایذا مقصود ہے جن کے مذہبی خیالات اس کے مذہبی خیالات سے مختلف ہیں۔جو اثر اس کی باتوں سے اس کے بے علم مریدوں پر ہوگا اس کی ذمہ داری انہی پر ہوگی اورہم متنبہ کرتے ہیں کہ جب تک وہ زیادہ میانہ روی کا مظاہرہ نہیں کریں