Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد نمبر 43

330 - 528
	جیساکہ پہلے بھی بیان کیا ہے کہ صوفیاء کی اصطلاح میں بروز کے یہ معنی ہیں ناقص درجہ کی روح، کسی کامل کی روح سے استفاضہ کرے۔ اب مرزاقادیانی کس طرح رسول کریمﷺ کی اہمیت کم کرتے ہیں۔ مرزاقادیانی کے بیٹے لکھتے ہیں: ’’پھر حضرت مسیح موعود نے آنحضرتﷺ کو بھی بروزی نبی قرار دیا ہے چنانچہ فرمایا چونکہ تکمیل ہدایت کے لئے آپ (ص) نے دو بروزوں میں ظہور فرمایا تھا۔ ایک بروز موسوی، دوسرے بروز عیسوی۔‘‘ (تحفہ گولڑویہ، ص۹۸، خزائن ج۱۷ ص۲۵۷، الفضل قادیان، ج۳، نمبر۸، ۱۳؍جولائی ۱۹۱۵ئ) اگر ہم مرزاقادیانی کی لن ترانیوں کو تسلیم کرلیں تو ماننا پڑے گا کہ نعوذباﷲ نبیوں کے سردار، شافع دوجہاں، رحمت اللعالمین، فخر الانبیائ، خاتم النبیین کی روح ناقص درجہ کی تھی اور جو رسول پاکﷺ کے مقتدی تھے، ان کی روح کو کامل قرار دے دیا۔ ایک اور پہلو سے اگر مرزاقادیانی کا یہ ترجمہ؍ تشریح فرضی طور پر صحیح مان لیں اور خیال کرلیں کہ بروز بہتر ہے، کامل ہے اصل سے تو مرزاقادیانی نے رسول پاک کو تو صرف دو نبیوں کا بروز قرار دیا ہے لیکن خود کو تمام انبیاء کا بروز قرار دیا ہے، یعنی اس طرح بھی اپنی برتری دکھانے کی کوشش کی ہے۔ کیا یہ رسول پاکﷺ کی توہین نہیں؟
	مرزاقادیانی ایک جگہ لکھتے ہیں: ’’مگر ایسے جاہلوں کا ہمیشہ سے یہی اصول ہوتاہے کہ اپنی بزرگی کی پٹڑی جمنا اسی میں دیکھتے ہیں کہ ایسے بزرگوں کی خواہ مخواہ تحقیر کریں۔‘‘ (ست بچن، ص۸، خزائن ۱۰ ص۱۲۰) خود اپنے اس ارشاد پر عمل کیسے کرتے ہیں، ان کے بیٹے ایک اعتراض کا جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں: ’’اگر کوئی نادان کہے کہ وہ (مرزاقادیانی) تو مجددوں میں سے ایک مجدد تھے، خدا کے نبی کیونکر ہوسکتے ہیں تو میں کہوں گا یوں تو تمام انبیاء مجدد ہی ہوتے ہیں۔ چنانچہ افضل الرسل محمد رسولﷺ کو بھی ہمارے امام (مرزا قادیانی) نے مجدد ہی لکھا ہے۔‘‘ دیکھو (لیکچر سیالکوٹ ص۵، خزائن ج۲۰ ص۲۰۶، الفضل قادیان، ج۲، ن ۹۶ ص۳، ۲۶؍جنوری ۱۹۱۵ئ) کیا ہادی برحق، فخرالانبیائ، ختم لمرسلین کو، رحمت اللعالمین جن کی پیروی کا انکار انبیاء بھی نہیں کرسکتے ان کو (ﷺ) مجدد لکھ کر ان کا درجہ اس سطح پر لانا کہ جس کی پیروی ضروری نہیں، جو اپنی آمد کا اعلان کرنے کا پابند بھی نہیں صحیح ہے؟ کیا یہ رسول پاکﷺ کی توہین نہیں؟
	لکھتے ہیں: ’’اس زمانے میں خدا نے چاہا کہ جس قدر نیک اور راست باز اور مقدس نبی گزرچکے ہیں، ایک ہی شخص کے وجود میں ان کے نمونے ظاہر کئے جائیں تو وہ میں ہوں۔‘‘ (براہین احمدیہ پنجم، ص۹۰، خزائن ج۲۱ ص۱۱۷) اب آپ دیکھیں کہ اﷲ تعالیٰ کے قرار دیئے ہوئے نبیوں کے سردار رسول کریمﷺ نے بھی اس قسم کا دعویٰ نہیں کیا۔ حالانکہ نبیوں کے سردارﷺ میں تمام انبیاء کی خوبیاں، اﷲ تعالیٰ نے یکجا کردی تھیں لیکن مرزا نے یہ دعویٰ کردیا۔ کیا یہ رسول پاکﷺ کی توہین نہیں؟
	لیکن بات صرف یہاں تک ہی نہیں رہتی بلکہ جس طرح خود پوری ڈھٹائی اور بے شرمی کے ساتھ اپنی ہی کہی ہوئی باتوں کے خلاف کرتے رہے اور شریعت واخلاق کا جنازہ نکالتے رہے، پنجابی کہاوت کہ ’’چور دوسروں کو کہے چور‘‘ کے مصداق، نعوذباﷲ من ذالک رسول پاکﷺ کو بھی گرا ہوا انسان ثابت کرنے کی ناپاک کوششیں کیں اور بے بنیاد اتہامات ان کی ذات اقدس پر لگانے کی کوشش کی، کئی مثالیں ہیں لیکن صرف دو اور مثالیں پیش کروں گا۔ خنزیر جس کی حرمت مذہب اسلام نے بیان کی ہے اور رسول پاکﷺ سے بڑھ کر کوئی بھی اس حرمت کو قائم اور دائم رکھنے کا دعویٰ نہیں کرسکتا۔ ان کی ذات اقدس پر یہ گندے، ذلیل، کراہیت آمیز الزام لگاتے ہوئے مرزا کا قلم کانپا نہ حیا آیا، نہ خدا خوفی محسوس ہوئی، ہوتی بھی کیسے اپنے آپ کو کائنات کا افضل ترین انسان جو سمجھتے تھے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرض مرتب حضرت مولانا اﷲ وسایا مدظلہ 4 1
3 قادیانی گستاخیاں حضرت مولانا سعید احمد جلالپوریؒ شہید 7 1
4 قادیانی فریب ؍؍ ؍؍ ؍؍ 61 1
5 قادیانیت کا تعاقب (دورہ سری لنکا) ؍؍ ؍؍ 79 1
6 قادیانیت کا تعاقب (وقت کی ایک اہم ضرورت) ؍؍ ؍؍ ؍؍ 91 1
7 جشن خلافت (قادیانی عقائد ونظریات کے آئینہ میں) ؍؍ ؍؍ ؍؍ 97 1
8 آئین پاکستان اور اعلیٰ عدالتوں کے خلاف ایک خطرناک سازش ؍؍ ؍؍ ؍؍ 103 1
9 مضامین پروفیسر منور احمد ملک جناب پروفیسر منور احمد ملک 111 1
10 مضامین شیخ راحیل احمد جناب شیخ راحیل احمد جرمنی 255 1
11 شیخ راحیل احمد حال مقیم جرمنی کے تین کھلے خط ؍؍ ؍؍ 477 1
12 رد الدجاجلہ (حصہ سوم) جناب فیض اﷲ گجراتی 503 1
13 قادیانی جماعت کی تعداد اور پچاس لاکھ بیعتیں 114 9
14 جماعت احمدیہ کے ’’بزرگانہ‘‘ جھوٹ 128 9
15 قادیانیوں کے لیے، جسے مسلمان بھی پڑھ سکتے ہیں 133 9
16 قادیانی حضرات کا محمدﷺ سے کیا تعلق ہے؟ 140 9
17 قادیانیوں نے مرزا غلام احمد قادیانی کو ناکام ثابت کر دیا 144 9
18 قادیانی معجزات؟ 155 9
19 قادیانی جماعت کی طرف سے ’’معجزہ‘‘ بنانے کی تیاریاں 165 9
20 تعداد کے حوالے سے قادیانیوں کی مبالغہ آرائی 167 9
21 مرزا طاہر احمد کا ’’الہام‘‘ 170 9
22 انسانی حقوق اور قادیانی جماعت 171 9
23 قادیانیوں کا ’’خدا‘‘ سائیکل پر 179 9
24 جہلم کی زمین زرخیز ہے 183 9
25 قادیانی آبادی میں ’’مسلمان اقلیت‘‘ 184 9
26 قادیانیوں کی ڈھٹائی 187 9
27 مرزا طاہر احمد کا ’’سنجیدہ مذاق‘‘ 198 9
28 قادیانی جماعت ایک سابق قادیانی کی نظر میں 201 9
29 چندوں کی شرح اور بیعتوں کی تعداد میں تضاد 207 9
30 قادیانیوں کی تبلیغ مسلمانوں میں 210 9
31 قادیانیوں پر چندوں کا بوجھ 213 9
32 فاتحہ خوانی اور قادیانی جماعت 216 9
33 قادیانی جماعت کی ’’غلام احمد‘‘ نام سے بیزاری 218 9
34 مرزا غلام احمد قادیانی اور ’’اسلام کی خدمت‘‘! 220 9
35 مرزاقادیانی کا برپا کیا ہوا ’’انقلاب‘‘ کہاں ہے؟ 225 9
36 اسلام کے احیاء کی پیش گوئی 229 9
37 متعصب قادیانی ہیں یا مسلمان؟ 233 9
38 دس مخلص قادیانی متوجہ ہوں 235 9
39 احمدی یا ’’غلام احمدی‘‘ 236 9
40 مسلمان کی تعریف اور قادیانی جماعت 238 9
41 ایک ’’مخلص قادیانی‘‘ کے ساتھ زیادتی 240 9
42 قادیانیوں کی طرف سے مسلمانوں کا بائیکاٹ 242 9
43 اخراج از جماعت احمدیہ 243 9
44 ’’اک حرف مخلصانہ‘‘ 247 9
45 مرزاقادیانی اور اسلامی عبادات 257 10
46 عرض میری فیصلہ آپ کا 316 10
47 عذر گناہ… بدتر از گناہ 335 10
48 دیکھو کیا کہتی ہے تصویر تمہاری 345 10
49 مرزاقادیانی کی گل افشانیاں 357 10
50 چھوڑ دو تم 374 10
51 ہفوات مرزاقادیانی 394 10
52 دائم المرض مرزاقادیانی 414 10
53 دجال اورمرزاقادیانی؟ 433 10
54 قادیانی خلیفہ مرزامسرور اورلعنت اﷲعلی الکاذبین 449 10
55 خطرہ ایمان …دودھ …قادیان 455 10
56 مرزاقادیانی اورہتھیار بندی 457 10
57 کیا یہ حقیت نہیں؟ 459 10
58 قرآنی طاقتوں کی جلوگاہ 463 10
59 انٹرویو (سابق قادیانی)سید منیر احمد۔جرمنی 468 10
60 پہلا خط! 478 11
61 دوسرا خط! 484 11
62 تیسرا خط! 493 11
63 قادیانیوں کا سوال نامہ 9 3
64 حضرت محمدﷺ ہی خاتم النبیین کیوں؟ 12 3
65 خاندان نبوت پر زکوٰۃ کیوں حرام ہے؟ 21 3
66 مال غنیمت میں آنے والی عورتیں لونڈیاں کیوں؟ 29 3
67 مذہب کے نام پر قتل وغارت گری کیوں؟ 37 3
68 عورت کی گواہی نصف کیوں؟ 38 3
69 حضرت محمدﷺ نے خود نواور امت کو چار نکاح کا حکم کیوں دیا؟ 43 3
70 حق طلاق عورت کو کیوں نہیں دیا گیا؟ 46 3
71 تحلیل شرعی میں عورت ہی کیوں استعمال ہو؟ 49 3
72 قانون دیت سے قاتل کا تحفظ نہیں؟ 54 3
73 اتنا بڑے محمدﷺ توہین رسالت کی سزا خود کیوں نہیں دے سکتے؟ 58 3
74 کسی کو سوچ کی بنا پر کیوں کافر قرار دیا جاتا ہے؟ 59 3
Flag Counter