اگر اِس توڑ جوڑ کے عمل میں کچھ کمی معلوم ہوتو ہمت سے کام لیتے ہوئے اسی توڑنے جوڑنے کے عمل کو پھر سے دوہرائیں ، انشاء اللہ مشین تیار ہوجائے گی۔
بالکل اسی طرح جملے کے ہر ہر کلمے کو علاحدہ کرکے دیکھو کہ اسم، فعل اور حرف میں سے کیا ہے؟ (مرحلۂ اولیٰ)۔پھر ہر کلمے کو ماقبل ومابعدسے ملاکر جوڑی بنالو(مرحلۂ ثالثہ)۔ اب ان جوڑی دار کلموں کی حیثیت اس جملے میں مرفوع کی ہے یامنصوب ومجرور کی؟(مرحلۂ ثانیہ)۔ اخیر میں ان جوڑی دار کلموں کو مناسب مقام پر جوڑتے چلے جاؤ(مرحلۂ رابعہ)۔
یاد رہے کہ مرحلۂ ثانیہ کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اُسے مرحلۂ ثالثہ پر مقدم کیا گیاہے؛ لیکن اِجراء کے دوران ’’مرحلۂ ثالثہ‘‘ کومقدَّم رکھا جائے گا۔