کے لیے مستعمل ہوتے ہیں ، جن کا اہتمام نص قرآنی کی خدمت کا ایک جز ہے۔
قِیلَ:الاہتمام بحروف المعاني جزء من خدمۃ النص القرآني۔معجم حروف المعاني
لیکن اِن تمام حروف کے جملہ معانی کی تعریفات، اَمثلہ اور اُن کی وضاحت ایک تفصیلی موضوع ہے، جس کا یہ رسالہ حامل نہیں ہے؛ تاہم یہ معانی جن کتب سے اخذ کیے ہیں ان کا حوالہ درج کیا جاتا ہے؛ تاکہ بہ وقتِ ضرورت رجوع کیا جاسکے؛ البتہ مبتدی طلبا کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان حوالجات میں ’’القاموس الوحید‘‘، ’’مصباح اللغات‘‘ اور ’’کتاب النحو‘‘ کونیز اجرائے قرآنی کے لیے ’’معجم حروف المعانی‘‘ کو مقدم رکھا گیاہے۔جس کے رموز حسب ذیل ہیں :
رمز حوالہ رمز حوالہ
م معجم حروف المعانی مع معجم المفصل فی الأعراب
مغ مغنی اللبیب س سفینۃ البلغاء
ش شرح مأۃ عامل مص مصباح اللغات
ق القاموس الوحید مش مشکل ترکیبوں کاحل
علم علم النحو ک کتاب النحو(ادارۂ صدیق)
الف: ندبہ(م)، مقصورہ(م)، ممدودہ(م)، الفِ جمع مؤنّث(م)، الفِ تثنیہ(م) (حالتِ رفعی میں )
ہمزہ:کئی معنوں میں مستعمل ہوتا ہے:ندائے قریب(ک)، استفہام(م)