لَقِیْتُ رَجُلاً عَالِماً، قابَلْتُ رَجُلاً لَئِیْماً۔
تاکید: وہ دوسرا اسم ہے، جو پہلے اسم کو پختہ کرے کہ سامع کو شک باقی نہ رہے، جیسے: جائَ فَرِیْدٌ فَرِیْدٌ، جَائَ الرَّجُلانِ کِلاہُمَا۔
بدل: وہ دوسرا اسم ہے جو نسبت سے خود مقصود ہوتا ہے، پہلا اسم مقصود نہیں ہوتا،پہلا اسم مبدل منہ اور دوسرا اسم بدل کہلاتا ہے،جیسے: سُلِبَ زَیْدٌ ثَوْبُہٗ۔
عطف بحرف: وہ دوسرا اسم ہے جو حرف عطف کے بعد آیا ہو، اور پہلے اسم کے ساتھ حکم میں شریک ہو،پہلا اسم معطوف علیہ دوسرا اسم معطوف کہلاتا ہے،جیسے: جَائَ زَیْدٌ وَ عَمْرٌ۔
عطف بیان: وہ دوسرا اسم ہے جو صفت نہ ہو اور پہلے اسم کی وضاحت کرے،پہلا اسم مبیَّن اور دوسرا اسم بیان کہلاتا ہے، جیسے: قَالَ ابو حَفْصٍ عُمَرُ۔