میں بندہ کو اور بندہ کے اہل عیال کو آباد فرمایا اور اس مبارک شہر کے فضائل لکھنے کی توفیق عطا فرمائی فالحمد للہ کما ینبغی لجلال وجهه وعظیم سلطانه ۔
ویسے تو مدینہ منورہ کےٍ فضائل پر بہت سی کتابیں لکھی گئی ہیں لیکن اس کتاب کی خصوصیت یہ ہے کہ اسمیں ایک باب مستقلا ایسا ہے کہ جس میں قرآن کریم سے مستنبط کرکے مدینہ منورہ کے فضائل جمع کئے ہیں اور دوسرے باب میں صحیح ٲحادیث شریفہ سے فضائل جمع کئے ہیں اللہ تعالی سےوالہانہ دعا ہے کہ اس متواضع کوشش کو قبول فرماکر اپنے بندوں کے لئے نافع بنائے اور بندہ کے لئے ذخیرۂ آخرت بنائے آمین ۔
والحمد للہ رب العالمین والصلاۃ والسلام علی سیدنا محمد وعلی آلہ و صحبہ اجمعین
كتبه العبد الفقير إلى رحمة الله وفضله
عبد الرحمن الكوثر عفا الله عنه وعافاه
وجعل آخرته خيرا من أولاه ، وجعل خير أيامه يوم يلقاه آمين
ابن الشيخ مولانا المفتي محمدعاشق إلهي البرني المهاجر المدني رَوَّاهُ اللهُ مِنَ الكَوْثَرِ الأحْلَى وَأسْكَنَهُ الفِرْدَوْسَ الأَعْلَى آمين