”أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:«رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلَاةَ رَفَعَ يَدَيْهِ حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ، وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ، وَبَعْدَ مَا يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ فَلَا يَرْفَعُ وَلَا بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ»“۔
ترجمہ:حضرت سالم اپنے والد حضرت عبد اللہ بن عُمرسے نقل فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریمﷺکو دیکھا کہ جب آپ نماز شروع کرتے تو اپنے ہاتھوں کو(تکبیرِ تحریمہ کہتے ہوئے) اپنے کندھوں تک اُٹھاتے،اور جب آپ کا رکوع میں جانے کا اِرادہ فرماتےاور رکوع سے اپنے سر کو اُٹھانے کے بعد پھر رفعِ یدین نہیں کیا کرتے تھے اور نہ ہی دونوں سجدوں کے درمیان (رفعِ یدین کرتے) ۔(مسند حُمیدی،رقم:626)
(9)ـــنَویں دلیل:مُصنّف ابن ابی شیبہ:
”عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ«أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلَاةَ رَفَعَ يَدَيْهِ، ثُمَّ لَا يَرْفَعُهُمَا حَتَّى يَفْرُغَ»“۔
ترجمہ:حضرت براء بن عازبسےروایت ہےکہ نبی کریمﷺنماز شروع کرتے وقت رفعِ یدین کرتے تھے،پھر نماز سے فارغ ہونے تک کسی او جگہ رفع یدین نہیں کرتے تھے۔(مصنّف ابن ابی شیبہ،رقم:2440)
(10)ـــدَسویں دلیل:طبرانی کبیر:
”عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِي اللهُ عَنْهُمَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا تُرْفَعُ الْأَيْدِي إِلَّا فِي سَبْعِ مَوَاطِنَ حِينَ يَفْتَتِحُ الصَّلَاةَ وَحِينَ يَدْخُلُ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ فَيَنْظُرُ إِلَى الْبَيْتِ، وَحِينَ يَقُومُ عَلَى الصَّفَا، وَحِينَ يَقُومُ عَلَى الْمَرْوَةِ، وَحِينَ يَقِفُ مَعَ النَّاسِ عَشِيَّةَ عَرَفَةَ وبِجَمْعٍ، وَالْمَقامَيْنِ حِينَ