کے لئے ’’دجال گرجا سے نکلے گا‘‘اور ’’پادری لوگ دجال اکبر ہیں۔‘‘
٭… اوردوسری طرف دجلیہ طور پر پادریوں کو دجال کہنے کا عمل جاری رکھتے ہوئے لکھتے ہیں:’’خدا نے اپنی پاک کلام میں پادریوں کو سب سے بڑادجال قرار دیا ہے تونہایت بے ایمانی ہوگی کہ خدا کے کلام کی مخالفت کر کے کسی اورکو بڑا دجال ٹھہرائے‘‘۔ (انجام آتھم ص۴۷، خزائن ج۱۱ص۴۷) …خدا تعالیٰ کی پاک کتاب قرآن کریم میں کہاں لکھا ہے؟ اس کا کوئی پتہ نہیںبتاتے تاکہ دوسرے بھی اس پر نظر ڈال کر حق الیقین تک پہنچ جائیں۔ہاں جیسا کہ مرزاقادیانی کا دعویٰ ہے کہ ان کے وحی اورالہامات قرآن سے کم نہیں۔اس لئے ان کے اپنے الہامات میں کہیں ایسا ذکر ہوتو اوربات ہے؟
٭… مرزاقادیانی کے خیال کے مطابق جب خدا کے کلام میں کوئی واضح مثال نہیں مل سکی مرزاقادیانی نے اپنی تھیوری کیلئے تو سوچا کہ چلوحدیث کو بھی ملوث کرو اوربغیر کسی ٹھوس حوالے کے لکھتے ہیں(قادیانی حضرات یہ حوالہ بتائیں):’’صحیح بخاری پادریوں کو دجال ٹھہراتی ہے‘‘۔ (انجام آتھم ص۴۷،خزائن ج۱۱ص ایضاً) پھر کہیں جنوں اورغصہ کی لہر اٹھی اوراپنی فطرت کے مطابق بے قابو ہوگئے ۔لیکن اتنے بھی بے قابو نہیں ہوئے ۔پتہ تھا کہ روزگار کامعاملہ ہے اورجہاں انگریزوں کا معاملہ ہوتاتھا تو ہمیشہ کنٹرولڈ بے قابو ہوتے تھے۔خیر اسی بے قابوپن میں عیسائیت کو گرجا کا بھوت بنا دیا۔پڑھئے اورامام الزماں کے علم کی داد دیجئے،لکھتے ہیں:’’اس میں کیا شک ہے کہ دجال جس سے مراد عیسائیت کا بھوت ہے۔ایک مدت تک گرجا میں قید رہا اوراپنے دجالی تصرفات سے رکا رہا مگر اب آخری زمانہ میں اس نے اس قید سے پوری رہائی پا ئی ہے اوراس کی مشکیں کھولی گئی ہیں‘‘۔ (انجام آتھم ص۴۴،خزائن ج۱۱ ص۴۴)اگلے حوالہ میں بھوت سے اژدہا بن جاتاہے اور پادریوں کے ساتھ یورپین فلاسفر بھی دجال ہیں۔
٭… ’’اس تمام تقریر سے ہماری غرض یہ ہے کہ دراصل یہی لوگ دجال ہیں جن کو پادری یا یوروپین فلاسفر کہا جاتاہے۔ یہ پادری اوریوروپین فلاسفر دجال معہود کے دوجبڑے ہیں جن سے وہ ایک اژدہا کی طرح لوگوں کے ایمان کھاتاجاتاہے۔ اول تواحمق اورنادان لوگ پادریوں کے پھندے میں پھنس جاتے ہیں اوراگر کوئی شخص ان کے ذلیل اورجھوٹے خیالات سے کراہت کر کے ان کے پنجے سے بچارہتا ہے تو وہ یورپین فلاسفروں کے پنجے میں ضرور آجاتا ہے۔میں دیکھتا ہوں کہ عوام کو پادریوں کے دجل کازیادہ خطرہ ہے اورخواص کو فلاسفروں کے دجل کا زیادہ خطرہ۔ اب یقینا سمجھو کہ یہی دجال ہے جس کی ہمارے نبیﷺنے خبر دی تھی کہ وہ آخر زمانہ میں ظاہر ہو