بات کہی ہے، کیا کسی نبی اﷲ نے ایسی علامتی باتیں کہیں؟ دوسرے ہر بات ہی استعارتاً کروگے یا کوئی واضح، سچی اورسیدھی بات بھی کی ہے؟ اور اسی پر بس نہیں کسی جورو کی طرح خدا کو پابند کرنے کی کوشش ہی نہیں اعتراف بھی ہے، لکھتے ہیں: ’’جس طرف تیرا منہ اس طرف خدا کا منہ۔‘‘ (کتاب البریہ ۷۶، خزائن ج۱۳ ص۱۰۱) اگر مرزا قادیانی یہ لکھتے ہیں: یا الہام بتاتے کہ جدھر خدا کا منہ، ادھر تیرا منہ تو ہر مذہب کی تعلیم کے مطابق درست ہوتا، مگر یہاں تو مرزاقادیانی کا (پتہ نہیں کونسا) خدا، مرزاقادیانی کا پابند ہوگیا ہے۔ استغفراﷲ۔ کیا خدا کا ایسا تصور رسول کریمﷺ یا ان سے قبل انبیاء اﷲ کی زندگی، قول یا وحی میں آیا ہے؟ کیا یہ اسلامی تصور ہے؟ اﷲ تعالیٰ کی وحدانیت پر یقین رکھنے والا کوئی انسان ایسا تصور کرنا تو دور کی بات ایسے خیالات کو پیش کرنے والے کی طرف دیکھنا بھی پسند کرے گا؟ ماسوائے قادیانی مربیوں کے جن کی روٹی اس رطب ویابس سے بندھی ہے۔
قرآن کریم میں اﷲ تعالیٰ اپنی صفات کے بیان میں فرماتا ہے کہ: ’’لاتاخذہ سنۃ ولانوم‘‘ لیکن مرزاقادیانی جن کا دعویٰ یہ ہے کہ ان کو قرآن کا علم ہر روح سے زیادہ دیا گیا ہے، اپنا الہام (یا الزام) بیان کرتے ہیں: ’’میں نماز پڑھوں گا اور روزہ رکھوں گا، جاگتا ہوں اور سوتا ہوں۔‘‘ (البشریٰ جلد دوئم ص۷۹، تذکرہ ص ۴۶۰ طبع ۳) یہی معلوم ہوتا ہے کہ مرزا قادیانی خود ہی خدا ہیں اور اپنے کو الہام بھی کررہے ہیں یا پھر کوئی اور معشوق چھپا ہے اس پردہ زر نگاری میں؟
قرآن کریم نے عیسائیوں کے اس عقیدہ کی نفی کی ہے اور ساتھ ہی مسیح علیہ السلام کو اس الزام سے مبرّا قرار دیا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو اﷲ کا بیٹا قرار دیتے ہیں۔ لیکن مرزا قادیانی نے قرآن کریم کے بالمقابل حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر انتہائی سخت گستاخی کی ہے کہ انہوں نے اپنے آپ کو خدا کا بیٹا قرار دیا ہے اور خدائی کا دعویٰ کیا ہے۔ اس کے باوجود مرزا قادیانی خود کو واضح طور پر خدا کا بیٹا قرار دیتے ہیں۔ مرزا قادیانی کا الہام ہے: ’’اسمع ولدی اے میرے بیٹے سن۔‘‘ (البشریٰ ج اوّل ص۴۹) جب پہلے الہام پر اعتراض وارد ہوا تو بعد میں بمنزلۃ کے الفاظ بڑھا کر دوسروں کا اعتراض رفع کرنے کی کوشش لگتی ہے۔ مرزاقادیانی لکھتے ہیں کہ: ’’انت منی بمنزلہ ولدی‘‘ ترجمہ:۔ تو مجھ سے ہے بمنزلہ میرے فرزند کے ہے۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۸۶ ،خزائن ج۲۲ ص۸۹) کیا یہ مہدی اسلام کا پیغام سکھانے آئے ہیں یا دنیا کو عیسائیت کا پیغام دینے آئے ہیں؟ کیا کوئی مسلمان یہ جسارتیں دیکھ کر مرزاقادیانی کی طرف دیکھنا بھی پسند کرے گا؟ اور قادیانی حضرات اپنے آپ سے خود ہی سوال کریں گے کہ جو مرزاقادیانی پر ایمان رکھتے ہیں، ایسے شخص پر ایمان